شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نواز شریف کیخلاف دیگر 2ریفرنسز کا ٹرائل احتساب عدالت کی بجائے کہاں ہو گا؟ ’مجرم‘ کے اڈیالہ جیل پہنچتے ہی رات گئے اہم فیصلہ ہو گیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف جاری دیگر 2 نیب ریفرنسز کا ٹرائل اب جیل میں ہی ہوگا، جس کے احکامات وفاقی حکومت نے جاری کردیئے۔وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 1، نواز شریف اور دیگر کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ

ریفرنس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرے گی۔اڈیالہ جیل میں ٹرائل کا حکم قومی احتساب آرڈیننس کی شق 16 کے تحت دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ روز لندن سے براستہ ابوظہبی لاہور پہنچے تھے، جہاں قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے انہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرکے خصوصی طیارے میں اسلام آباد منتقل کیا اور بعدازاں انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس