شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ویسے تو ہم بہت کچھ جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے


‮ویسے تو ہم بہت کچھ جاننے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے اور بہت سی ایسی چیزیں جن کی آج ہم جدید شکل تو دیکھتے ہیں لیکن ان کے آغاز سے ناواقف ہیں۔ مثلاً کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی سب سے پہلی بلند ترین عمارت کب اور کہاں تعمیر ہوئی تھی؟ یا پھر دنیا کا پہلا خودکار ہتھیار کب ایجاد ہوا تھا؟ آج ہم آپ کیساتھ ایسی انفارمیشن شیئر

کریں گے جن سے آپ یقیناً کافی باتوں سے ابھی تک لاعلم ہوں گے ۔ 1۔دنیا کی سب سے پہلی بلند عمارت شکاگو میں 1884 میں تعمیر کی گئی تھی۔ یہ ایک 10 منزلہ عمارت تھی اور “Father of the Modern Skyscraper” کہا جاتا ہے۔ 2۔ترکی کا رہائشی Erden Eruc دنیا کا وہ پہلا شخص تھا جس نے پوری دنیا کا چکر پیدل یا خود کشتی چلا کر طے کیا تھا۔ 3۔روبوٹ کے ذریعے قتل ہونے والا دنیا کا پہلا انسان روبرٹ ولیم تھا۔ یہ واقعہ 25 جنوری 1979 کو فورڈ کاسٹنگ پلانٹ میں اس وقت پیش آیا جب ایک میکینکل بازو نے ولیم کے سر کو زخمی کردیا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ 4۔دنیا کا سب سے پہلا نیشنل پارک میں امریکہ میں واقع ہے جسے یلو سٹون کہا جاتا ہے۔ اس علاقے کو 1872 میں اس وقت کے امریکی صدر Ulysses S Grant نے نیشنل پارک قرار دیا تھا۔ 5۔دنیا کی سب سے پہلی ایکشن مووی اور فکشن فلم 1903 میں ریلیز ہوئی اور اس فلم کا نام The Great Train Robbery تھا۔ یہ فلم صرف 10 منٹ کی تھی جبکہ اس میں 14 سین فلمائے گئے تھے۔ 6۔اگرچہ برطانیہ کے سر ویلے ہربرٹ کو قطب شمالی تک پہنچنے والا دنیا کا پہلا شخص قرار

دیا جاتا ہے جو کہ 1969 میں پہنچے تھے لیکن ناروے Børge Ousland دنیا کے وہ پہلے فرد ہی جو اس مقام تک اکیلے اور پیدل پہنچے تھے اور انہوں نے یہ ریکارڈ 1994 میں قائم کیا۔ 7۔پہلا خودکار ہتھیار 1883 میں سر ہیرم میکسم نے ایجاد کیا تھا۔ یہ دنیا کی پہلی مشین گن ہے جس نے جنگ کی دنیا میں انقلاب برپا کیا اور اسے جنگِ اول اور جنگ عظیم دوئم میں بھی استعمال کیا گیا۔ 8۔دنیا کا پہلا سپر کمپیوٹر Cray۔1 ہے جسے 1976 میں امریکہ کی Los Alamos National Laboratory میں نصب کیا گیا تھا۔ اس کمپیوٹر کی مالیت 8.8 ملین ڈالر ہے۔ 9۔یہ دنیا کا پہلا جانور ہے جسے دونوں بائیونک ٹانگیں لگائی گئی ہیں۔ اس بلی کو یہ ٹانگیں جون 2010 میں لگائی گئیں تھیں۔ 10۔دنیا میں سب سے پہلا اسکرین پر کھیلے جانے والا گیم 1947 میں متعارف کروایا گیا تھا۔ یہ گیم Thomas T. Goldsmit اور Estle Ray Mann نے تخلیق کیا تھا۔ 11۔اگرچہ یہ پہلی مرتبہ نہیں تھا کہ کوئی طوفان کسی دوسرے سیارے پر بھی آیا ہو لیکن خلائی گاڑی کی جانب سے مریخ کی سطح پر پہلی مرتبہ 1970 میں طوفان ریکارڈ کیا گیا۔ 12۔سڑکوں کا سب سے پہلا نقشہ رومن شہنشاہ Augustus Caesar نے تخلیق کروایا اور یہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ رومی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے مشہور تھے۔ پہلے نقشے کو مکمل ہونے میں تقریباً 20 سال کا عرصہ لگا۔ 13۔باضابطہ طور پر کلائی پر باندھی جانے والی پہلی گھڑی کی تخلیق 1509 میں ہوئی اور اسے Nuremberg Egg کا نام دیا گیا۔ یہ گھڑی جرمنی کے پیٹر ہیملین نے ڈیزائن کی تھی۔ 14۔دنیا میں سب سے پہلی فضائی بمباری 1849 میں آسٹریا کی جانب سے وینس پر کی گئی تھی۔ یہ بم ایسے غباروں کی مدد سے پھینکے گئے جن کا کوئی پائلٹ یا آپریٹر نہیں تھا۔ تاہم اس روز ہوا کا رخ تبدیل ہونے کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ 15۔دنیا کا سب سے پہلا شہر Uruk ہے جو کہ عراق میں واقع ہے اور اس شہر کی تاریخ 3200 قبل مسیح سے جا ملتی ہے۔ یہاں 50 ہزار افراد آباد تھے جبکہ یہ شہر تجارت کا مرکز ہوا کرتا تھا۔ ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس