شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ختم نبوت پر ڈاکہ مارنے والوں کے ساتھ آخر ی سانس تک جنگ جاری رہے گی خادم حسین رضوی کی نواز شریف پر کڑی تنقید


ساہیوال (ویب ڈیسک) تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر ڈاکہ مارنے والوں کے ساتھ آخر ی سانس تک جنگ جاری رہے گی نواز شریف اب پُکارتا ہے کے مجھے کیاں نکالا اب بھی سمجھ نہیں آئی تو جیل جا کر عقل ٹھکانے آجائے گی اور اُسے پتہ بھی چل جائے گا ۔جمعہ کو ہاکی گرائونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک

لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ نواز شریف اور اُسکی کابینہ نے ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالا جو نا قابل برداشت تھا سابق گورنر سلیمان تاثیر کے قتل میں ممتاز قادری کو شہید کیا گیا یہ ان کا جرم ہے انھیں اس لیے نکالا گیا ختم نبوت پر ہماری نواز شریف سے دُشمنی اُس وقت تک رہے گی جب تک ہم زندہ ہیں تحریک لبیک ملک میں انصاف کا قانو ن نافذ کرے گی اسلامی نظام ہی ہماری نجات ہے کرین کے نشان پر مہر لگا کر ملک سے سات سالہ گند کو صاف کر دیا جائے جلسہ سے تحریک لبیک کے اُمیدواروں میاں خالد صدیق کامیانہ رائے منصب کھرل اور شہزاد خان نے بھی خطاب کیا ۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس