شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نواز شریف کی گرفتاری کے بعدچوہدری نثار کے صبر کا پیمانہ لبریز۔۔۔سابق وزیرداخلہ کا ناقابل یقین ردعمل سامنےآ گیا


راولپنڈی(ویب ڈیسک )سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے اڈیالہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا۔چوہدری نثار نے نواز شریف کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچانے کی

خبر آئی ہے۔ مسلم لیگ سے 34 سال کا تعلق ہے اور مجھے آج افسوس ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 12 سے 14 افراد نے مسلم لیگ (ن) بنائی تھی تاہم مسلم لیگ (ن) بنانے والے افراد نواز شریف سے الگ ہو گئے لیکن صرف میں نواز شریف کے ساتھ کھڑا رہا۔ آج کے دن سے بچنے کے لیے نواز شریف کو فوج اور عدلیہ سے لڑائی نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اڈیالہ جیل نہ دکھائے ار قوم فیصلہ کرے کہ کیا نواز شریف کو غلط مشورہ دیا تھا۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے حراست میں لیا جہاں سے انہیں اسلام آباد پہنچا دیا گیا اور پھر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس