شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے دامادکیپٹن (ر) صفدر کو جیل میں بہترین کلاس نہ مل سکی۔۔۔۔ جیل میں کھانے کیلئے کیا چیز دی جارہی ہے؟ دھماکے دار انکشاف ہو گیا


راولپنڈی (ویب ڈیسک) کیپٹن (ر) صفدر کو جیل میں بہتر کلاس نہیں مل سکی, انہیں قیدیوں کا لباس پہنایا گیا ہے اور جیل کے لنگر میں پکنے والا کھانا دونوں اوقات فراہم کیا جا رہا ہے، صرف صبح کا ناشتہ انہیں گھر سے بھجوایا جاتا ہے ,انہیں میٹرس اور دو کمبل دیئےگئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیل قواعد کے تحت کیپٹن صفدر نے جیل میں بہتر کلاس

کے حصول کے لئے درخواست جیل انتظامیہ کو دے دی ہے جو قواعد کے مطابق ہوم سیکرٹری پنجاب کو بھیج دی گئی ہے ، ہوم سیکرٹری پنجاب کی جانب سے منظوری کے بعد ہی انہیں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں لنگر خانہ سے متصل سکیورٹی وارڈ کے اس حصہ میں رکھا گیا ہے کہ جہاں کچھ عرصہ قبل طیبہ تشدد کیس میں سزایافتہ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کو رکھا گیا تھا، اسی کمرے میں بیر سٹر فہد قتل کیس کا ملزم راجہ ارشد بھی کچھ عرصہ بند رہا ہے۔سکیورٹی وارڈ کا یہ حصہ ایک کمرے ، اٹیچ باتھ اور کچن پر مشتمل ہے اور اس کے آگے مختصر لان بھی ہے جب کہ سکریسی برقرار رکھنے کے لئے جیل انتظامیہ نے لنگر خانہ کی جانب جانے والے راستے پر دیوار بنا دی ہے جب کہ ان کی نگرانی کے لئے جیل کے دو وارڈ رز اور ایلیٹ فورس کے ایک جوان کو تعینات کیا گیا ہے۔ جیل کے جس حصہ میں انہیں قید کیا گیا اس جانب جیل کے کسی ملازم یا اسیر کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے

شوہر کیپٹن صفدر نے احتساب عدالت سے سزا ملنے کے بعد نیب کو آج ہی گرفتاری دینے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد کیپٹن صفدر روپوش ہو گئے تھے اور حالات کو دیکھ رہے تھے تاہم گزشتہ روز نیب کو تینوں ملزمان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے تھے اور انہوں نے چھاپے بھی مارنے شروع کر دیئے تھے لیکن کیپٹن صفدر گرفتار ی عمل میں نہیں آ سکی تاہم اب کیپٹن صفدر نے آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے آج ہی گرفتاری دینے کا اعلان کر دیاہے ۔آڈیو پیغام میں کیپٹن صفدر کا کہناتھا کہ میری غیر ت کا تقاضاہے کہ آج گرفتاری دیدوں ، چاہتا تھا کہ تناول میں کھڑا ہو کر گرفتاری دوں ، جہاں سے پارٹی نے فیصلہ کیا میں اس شہر سے گرفتاری دینے جا رہاہوں ۔ان کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن سویپ کرے گی ، میں مسلم لیگ ن کا ادنیٰ سا کارکن ہوں اور پارٹی کیلئے ووٹ مانگوں گا,سردار محمد یوسف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کےامیدواروں کو ووٹ دیں ۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو گیارہ سال ، مریم نواز کو آٹھ سال جبکہ کپٹن صفدر کو اعانت جرم میں ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کا نام بلیک لسٹمیں ڈال دیا گیا جب کہ ان کی گرفتاری کے لیے ٹیم خیبرپختونخوا بھی روانہ کردی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی پر جرمانہ بھی کیا گیا ہے، عدالت نے ملزمان کو اپیلیں دائر کرنے کےلیے 10 روز دیئے ہیں۔نوازشریف نے عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا ہے اور لندن میں زیر علاج اہلیہ کےہوش میں آنے کےبعد وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔نیب نے نوازشریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر انہیں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی نیوز کے مطابق نیب کو احتساب عدالت کے فیصلے کی کاپی موصول ہوگئی ہے جس کے بعد فیصلے پر عملدرآمد کے لیے بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے جس کےبعد وہ کسی بھی ایئرپورٹ، زمینی اور سمندری روٹ سے پاکستان سے باہر نہیں جا سکیں گے۔دوسری جانب نیب نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی تیز کردی ہے اور اس ضمن میں خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کےلیے ایک ٹیم خیبرپختونخوا بھی روانہ کردی ہے۔واضح رہےکہ احتساب عدالت سے سزا کے بعد کیپٹن (ر) صفدر الیکشن لڑنے کےلیے بھی نااہل ہوگئے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان کےحلقے میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی روک دی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس