شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سابق وفاقی وزیرکے قافلے کے قریب دھماکا،شہادتوں کی اطلاعات موصول


بنوں(ویب ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے رہنما اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تاہم اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے۔نجی خبررساں ادارےایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں رہنما جے یو آئی (ف) اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تاہم

اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس