شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

والدہارون بلورکی جگہ اب الیکشن کون لڑے گا،دانیال بلورکےبیان نے ہلچل مچادی


پشاور(ویب ڈیسک )اے این پی کے شہید رہنما ہارون بلو کے بیٹے دانیال بلور نے اعلان کیا ہے کہ حلقہ این اے 78 سے اُن کے والد کی جگہ اب اُن کی والدہ الیکشن میں حصہ لیں گی۔نجی خبررساں ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق کارنر میٹنگ پر خودکش حملے کے خلاف نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہید اے این پی کے رہنما ہارون بلور کے

بیٹے دانیال بلور کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردوں سے نہیں ڈرتے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے اب والد کی جگہ حلقہ پی کے 78 سے اُن کی والدہ الیکشن لڑیں گی۔دانیال بلور نے کہا کہ ہارون بلور نے کبھی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کی اور نہ ان کی کسی کے ساتھ دشمنی تھی، انہیں اس لیے شہید کردیا گیا کیوں کہ وہ الیکشن جیت جاتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ کے دوران دھماکے میں اے این پی کے مرحوم رہنما بشیر بلور کے بیٹے اور اے این پی کے ’پی کے 78‘ کے انتخابی امیدوار ہارون بلورسمیت 13 افراد شہید ہوگئے تھے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس