شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

نواز شریف اور مریم نواز اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تازہ ترین اطلاعات موصول


لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز آج وطن واپس پہنچیں گے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو لے کر آنے والا طیارہ ابوظہبی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ دونوں نجی ایئر لائن کی پرواز ای وائی 18سے لندن سے ابوظہبی پہنچے۔ نوازشریف اور مریم نواز ابوظہبی میں 7 گھنٹے قیام کریں گے،دوسری طرف نواز شریف

اور مریم نواز آج شام 6 بج کر 15 منٹ پر لاہور پہنچیں گے، نیب کی ٹیم آن لائن مجرموں کو وارنٹ دکھائے گی، ٹیم کے ہمران پولیس اور حساس اداروں کے افسران بھی موجود ہوں گے،قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِاعظم نواز نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور پہنچنے پر گرفتار کرنے کے بجائے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی۔ نیب کی تین رکنی ٹیم یو اے ای سے نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرے گی۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم وارنٹ گرفتاری لے کر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گی۔ نقص امن کے تحت نواز شریف اور مریم نواز کو بیرونِ ملک سے حراست میں لے لیا جائے گا۔ادھر نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل بھی منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے نواز شریف اورمریم نواز کو اٹک قلعہ میں رکھا جائے گا۔خیال رہے احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو مجموعی طور پر 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کو ایک برس قید کی سزائیں سنائی تھیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریفاور ان کی

صاحبزادی مریم نواز آج وطن واپس پہنچیں گے۔سابق وزیراعظم کا بذریعہ ابوظہبی شام سوا 6 بجے کے قریب پاکستان پہنچنے کا امکان ہے جب کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں لاہور ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرنے کے لیے 16 رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی۔نیب حکام کے مطابق دو ٹیمیں لاہور ایئرپورٹ اور دو ٹیمیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ہوں گی۔نوازشریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کے بعد راول پنڈی لایا جائے گا جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔دوسری طرف ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ شمیم اختر کا کہنا ہے کہ اگر ان کے بچوں کو جیل بھیجا گیا تو وہ بھی ان کے ساتھ جیل جائیں گی۔اپنے ویڈیو بیان میں نواز شریف کی والدہ نے کہا کہ پاکستان کا بیٹا میرا بیٹا ہے جس نے اسے روشن بنایا، کل وہ واپس آرہا ہے تاکہ میں پھر سے اس کا ماتھا چوم سکوں۔شمیم اختر نے کہا کہ میرے بیٹے نواز شریف، مریم اور صفدر کے خلاف ناحق فیصلہ آیا، میں ان تینوں کو جیل جانے نہیں دوں گی، اگر جیل بھیجا گیا تو میں بھی ان کے ساتھ جاؤں گی۔سابق وزیراعظم کی والدہ نے کہا کہ ان کا ایمان ہے یہ تینوں بے گناہ ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرے گا، ظالموں کو خدا کے خوف اوراس کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس