شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

عوام کے لیے خوشخبری ،پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ،اب نئی قیمت کیاہوگی ؟جانیے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان کے نوٹس کے بعدمہنگائی کی چکی میں پسے عوام کوریلیف مل گیا۔نگراں حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے 37پیسے تک کمی کی ۔پٹرو ل 4روپے 26پیسے سستاجبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 37پیسے تک کمی کی

گئی ہے۔مٹی کاتیل 3روپے 74پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 54پیسے کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعدپٹرول کی نئی قیمت 95روپے 24پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل 112روپے 94پیسے جبکہ مٹی کاتیل 84روپے96پیسے فی لیٹرہوگیا۔عوام نے تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی پرشدیدتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ 4روپے قیمت کم ہونے سے عوام کوکیاریلیف مل سکتاہے حکومت اگرقیمتوں میں 15روپے سے 50روپے تک کمی کرتی توپھرکہتے کہ حکومت عوام کی خیرخواہ ہے عوام نے مزیدکیاکہاجاننے کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس