آرمی چیف روسی کوہ پیما کی عیادت کرنے سی ایم ایچ پہنچ گئے


اسلام آباد (نیوزڈیسک) ::آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ روسی کوہ پیما کی عیادت کرنے سی ایم ایچ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے گلگت بلتستان میں بیافو گلیشیئر کی لیٹوک چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو بچالیا۔ روسی کوہ پیما لیٹوک ٹاپ پر 25 جولائی سے پھنسا ہوا تھا اور تین دن سے

سپلائی بند تھی۔ چار دن میں سات کوششوں کے باوجود امدادی ٹیموں کو کوہ پیما تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی تھی۔ پھر آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے 20 ہزار 650 فٹ بلندی پر پھنسے کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف کو تلاش کرلیا اور طبی امداد کی فراہمی کیلئے سی ایم ایچ اسکردو منتقل کر دیا گیا ہے۔ آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے خراب موسم میں اتنی بلندی پر یہ پہلا امدادی آپریشن تھا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آرمی چیف روسی کوہ پیما کی صحتیابی کا پتہ لینے ہسپتال پہنچ گئے جسے پاک آرمی نے 20650 فٹ بلند چوٹی لوٹک سے ریسکیو آپریشن میں بچایا تھا۔اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ روسی کوہ پیماکوسی ایم ایچ راولپنڈی داخل کیا گیاہے جہاں آرمی چیف نے روسی کوہ پیما کی عیادت کی۔روسی کوہ پیما الیگزینڈر کو پاک فوج کے پائلٹس نے ریسکیو کیا تھا۔روسی کوہ پیما کو شمالی علاقہ جات میں 20ہزار650فٹ لمبی چوٹی سے ریسکیو کیا گیا تھا۔روسی کوہ پیما پہاڑی چوٹی پر بغیر کسی سپلائی کے 25جولائی سے پھنسا ہوا تھا۔

آرمی چیف  روسی کوہ پیما کی عیادت کرنے سی ایم ایچ پہنچ گئے

ترک صدر رجب طیب اردوان کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون


پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق,ترک صدر طیب اردوان نے انتخاب جیتنے پرعمران خان کو مبارکباد پیش کی

ترک صدر رجب طیب اردوان کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون
اسلام آباد ترک صدر رجب طیب اردوان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔دونوں رہنماوں کے رابطے میں
پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق ہوا ہے,ترک صدر طیب اردوان نے انتخاب جیتنے پرعمران خان کو مبارکباد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 2018 کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرچکی ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے کےلیے جوڑ توڑ کر رہی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا بتانا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے اور اب تک پاکستان تحریک انصاف کو مرکز میں حکومت بنانے کے لیے 165 اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔
تحریک انصاف کی اکثریت ہونے کے بعد عمران خان یقینی طور پر پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری کی جانب سے بھی عمران خان کو تہنیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سب سے پہلے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اب دیگر ممالک کی جانب سے بھی خیر سگالی کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے آج ایرانی سفیر کی جانب سے بھی عمران خان کو خط لکھا گیا۔
اس موقع پر تازہ ترین اطلاع کے مطابق چینی سفیر بھی عمران خان کو مبارکباد دینے بنی گالہ پہنچ گئے۔

عظیم بھارتی اداکار عامر خان کے 10 اگست کو پاکستان کے دورے پر آنے کی اطلاعات


لاہور (نیوزڈیسک) عظیم بھارتی اداکار عامر خان کے 10 اگست کو پاکستان کے دورے پر آنے کی اطلاعات، بالی وڈ اداکار نے کئی برس قبل وعدہ کیا تھا کہ اگر عمران خان وزیراعظم بنے تو وہ ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان ضرور آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک اںصاف نے

توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی۔25 جولائی کے سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے وفاق میں 115 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں کلین سوئپ کیا اور پنجاب میں بھی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے امکانات روشن ہیں۔ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ قومی اسمبلی میں ووٹنگ کو ذریعے حکومت قائم کرنے اور عمران خان کو وزیراعظم منتخب کروانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کیے جا چکے ہیں۔ممکنہ طور پر عمران خان 11 یا 12 اگست کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے۔ تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان کی خواہش تھی کہ وہ وزارت عظمیٰ کا حلف کسی عوامی مقام پر عوام کے درمیان لیں، تاہم سیکورٹی خدشات کے باعث ان کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمیٰ کا حلف ایوان صدر میں لیں گے۔ عمران خان کے حکومت سنبھالنے سے قبل ایک ایسی خبر سامنے آئی جس کے سوشل میڈیا پر خاصے چرچے جاری ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بالی وڈ کے عظیم اور سب

سے بڑے اداکار عامر خان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ عمران خان 10 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔ جبکہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد عمران خان بھارت واپس چلے جائیں گے۔ عامر خان نے کچھ برس قبل بھارت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران عمران خان کے سامنے اعلان کیا تھا کہ اگر وہ وزیراعظم بننے میں کامیاب رہے تو پھر وہ ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان ضرور آئیں گے۔تاہم عامر خان کی جانب سے پاکستان آمد سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اعلان یا وضاحت نہیں کی گئی۔

معروف برطانوی کاروباری شخصیت اور عمران خان کے ساتھی صاحبزادہ جہانگیر کا تاریخی اعلان


وزیراعظم بننے کے بعد لندن آمد پر عمران خان کا ایسا استقبال کریں گے جیسا تاریخ میں کسی پاکستانی وزیراعظم کا نہیں ہواہوگا،صاحبزادہ جہانگیر کا اعلان

معروف برطانوی کاروباری شخصیت اور عمران خان کے ساتھی صاحبزادہ جہانگیر ..
اسلام آباد معروف برطانوی کاروباری شخصیت اور عمران خان کے ساتھی صاحبزادہ جہانگیر نے تاریخی اعلان کر دیا۔صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کے بعد لندن آمد پر عمران خان کا ایسا استقبال کریں گے جیسا تاریخ میں کسی پاکستانی وزیراعظم کا نہیں ہواہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 2018 کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرچکی ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز میں حکومت بنانے کےلیے جوڑکر رہی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا بتانا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مرکز میں سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے اور اب تک پاکستان تحریک انصاف کو مرکز میں حکومت بنانے کے لیے 165 اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔
تحریک انصاف کی اکثریت ہونے کے بعد عمران خان یقینی طور پر پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری کی جانب سے بھی عمران خان کو تہنیتی پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

سب سے پہلے سعودی سفیر نے عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اب دیگر ممالک کی جانب سے بھی خیر سگالی کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ دنیا بھر میں موجود پاکستانی کمیونٹی بھی اپنے نئے وزیر اعظم کو لے کر خاصی پرجوش دکھائی دیتی ہے اور امید ظاہر کررہی ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں بڑی تبدیلی وقوع پذیر ہوگی۔اس موقع پر عمران خان کے دیرینہ ساتھی اور معروف پاکستانی نژاد برطانوی کاروباری شخصیت صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہوزیراعظم بننے کے بعد لندن آمد پر عمران خان کا ایسا استقبال کریں گے جیسا تاریخ میں کسی پاکستانی وزیراعظم کا نہیں ہواہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ ہیتھرو ائیرپورٹ سے لندن کے معروف برج تک ہر جگہ لوگوں کا ہجوم ہوگا اور ہم جلوس میں عمران خان کو لے کے چلیں گے جو آج تک نہیں ہو سکا۔

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کو جانے والی چار نئی سُرنگیں زائرین کے لیے کھول دی گئیں


زائرین اور نمازیوں کو سڑک پار کرنے کی اذیت سے نجات مِل گئی ہے

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ کو جانے والی چار نئی سُرنگیں زائرین کے لیے کھول ..
مدینہ منورہ مدینہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے حج کے موقع پر مسجد نبویؐ کو جانے والی چار نو تعمیر شُدہ سُرنگیں زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے کھول دی ہیں۔ ان سُرنگوں کی مدد سے مدینہ کے ہمسایہ شہروں کے مکینوں کو مسجد نبویؐ پہنچنے میں خاصی سہولت ہو گی۔ اتھارٹی کے ایک سینئر عہدے دار نے بتایا کہ ان سُرنگوں کی بدولت شاہ فیصل روڈ سے گزرنے والے افراد اور زائرین کی آمد و رفت میں سہولت پیدا ہو گی ۔
دُوسرے اُنہیں رش اور دھکم پیل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ یہ سُرنگیں اتھارٹی کی جانب سے مسجد نبویؐ کے قریبی علاقوں کو ترقی دینے کے پروگرام کے تحت تعمیر کی گئی ہیں۔ سُرنگ نمبر 2 اور 3دونوں کی لمبائی125 میٹر ہے۔ ان سرنگوں میں عام لوگوں کے لیے سیڑھیاں موجود ہیں۔
ان سیڑھیوں کو اس طریقے سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ بچے ‘ بوڑھے‘ جوان‘ مرد ‘ خواتین سب سہولت سے چڑھ اور اُتر سکتے ہیں۔

جبکہ معمر اور معذور افراد کی سہولت کی خاطر بارہ برقی زینے بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ ان سُرنگوں کی بدولت لوگوں کو مدینہ کے شمالی حصّے سے وسطی حصّے کی جانب آمد و رفت میں آسانی پیدا ہو گی ۔ جبکہ اس سے پہلے اُنہیں حج کے موقع پر ٹریفک سے کھچا کھچ بھری سڑکیں پار کرنے کی زحمت اُٹھانا پڑتی تھی۔ ان سُرنگوں میں پنکھے اور ایئر کنڈیشنرز نصب کیے گئے ہیں‘ جبکہ کسی ہنگامی صورتِ حال سے نبرد آزما ہونے کے لیے فائر فائٹنگ سسٹم بھی موجود ہیں۔
راہگیروں کی آمد و رفت کو بلاتعطل و خلل جاری رکھنے کے عمل کی نگرانی کی غرض سے لائٹیں‘ ساؤنڈ سسٹم اور سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب بھی کی گئی ہے۔ ان سُرنگوں کے داخلی مقامات کو دل آویز و جاذبِ نظر بنانے کے لیے دھات اور شیشے کے میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔ السلام ٹنل مسجد نبویؐ کے جنوب مغرب میں تعمیر کی گئی ہے‘ جبکہ اوالی ٹنل مسجدؐ نبوی کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ ان نو تعمیر شُدہ سُرنگوں کا منصوبہ مدینہ کے امیر شہزادہ فیصل بن سلمان کی نگرانی میں پایۂ تکمیل کو پہنچا ہے‘ جنہوں نے اس مقدس شہر میں متعددترقیاتی منصوبے شروع کروا رکھے ہیں۔

دُبئی: سرکاری ملازمت کی آفر کرنے والی ای میلز سراسر فراڈ ہیں


دُبئی (نیوزڈیسک) وزارتِ توانائی و صنعت نے امارات میں مقیم باشندوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی کسی ای میل پر دھوکے کا شکار نہ ہوں جس میں ملازمت کے بدلے ذاتی معلومات یا رقم کا تقاضا کیا جائے۔ اس وقت امارات میں کئی فراڈیئے عناصر وزارت کے نام سے عوام کو ای میلز کر رہے ہیں جن میں ملازمتوں اور دیگر پُرکشش فوائد کی آفرز کی جا رہی ہیں۔

کچھ ای میلز میں تو باقاعدہ وزارت کا لوگو بھی موجود ہوتا ہے یا وزارت کے عہدے دار کا ای میل ایڈریس دیا ہوتا ہے۔ وزارت کے مطابق ایسی ای میلز اُس کی یا کسی عہدے دار کی جانب سے نہیں بھیجی جا رہیں‘ اور نہ ہی اُن کا وزارت کی سرگرمیوں سے کوئی تعلق ہے۔ ایسی تمام ای میلز سے عوام کو ہوشیار رہنا چاہیے۔ ان فراڈ ای میلز میں بتایا گیا ہے کہ وزارت کی جانب سے ملازمین بھرتی کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے لیے خواہش مند حضرات اپنے ذاتی کوائف بھیجیں جبکہ کچھ ای میلز میں تو نام نہاد بھرتی کے سلسلے میں متعلقہ ٹریننگ پروگرامز کے لیے پیشگی رقم کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔وزارت توانائی کے مطابق تمام تر ملازمتیں وزارت کی اپنی ویب سائٹ اور آفیشل میڈیا اکاؤنٹس پر مشتہر کی جاتی ہیں۔ وزارت نے کسی بھی ایجنسی یا کنسلٹنسی فرمز کو ویب سائٹس یا ای میلز کے ذریعے ملازمین کی بھرتی کا ٹھیکہ نہیں دے رکھا۔ جب کہ سرکاری بھرتی کے خواہش مند افراد سے کوئی بھی رقم وصول نہیں کی جاتی۔ایسی فراڈ ای میلز کے جواب میں عوام اپنے ذاتی کوائف بھیجنے سے اجتناب کریں کیونکہ یہ کسی فراڈ میں استعمال ہو سکتے ہیں۔

وزارت کی جانب سے کسی جاب کے مشتہر کیے جانے پر مشتمل ایسی کسی ای میلز کی سچائی جاننے کے لیے [email protected] پر ای میل بھیجیں یا 800-6634 پر کال کر کے اصل صورتِ حال سے آگاہی ہو سکتی ہے۔

سونگھ کر منشیات کا پتا چلانے والے کتے کی مہارت سے سمگلروں کے گروہ پریشان۔ کتے کے سر کی قیمت لگا دی


کولمبین نیشنل پولیس نے اپنے کتے سومبرا کی مدد سے منشیات کے سمگلروں کے لیے مشکلات کھڑی کر دیں ہیں۔ سومبرا نامی کتیا سونگھ کر منشیات کا پتا چلاتی ہے۔ سومبرا کی اس صلاحیت نے منشیات کے سمگلروں کو اس کا دشمن بنا دیا ہے۔ اس دشمنی کے باعث پولیس نے اپنی اس ”ساتھی“ کو محفوظ ائیر پورٹ پر تعینات کر دیا ہے۔ اس کے دورے کے

دوران بہت سے پولیس آفیسرز اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔6 سالہ جرمن شیفرڈ نے پچھلے چند سالوں سے منشیات کے سمگلروں کے لیے کافی مشکلات کھڑی کی ہوئی ہیں۔ سومبرا کی وجہ سے اب تک 200 سے زیادہ گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔ اس نے 9 ٹن سے زیادہ منشیات پکڑی ہے۔منشیات کےکارٹلز کے خلاف جنگ میں سومبرا کو ہیرو کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ سومبرا کی صلاحیتوں سے پریشان منشیات کے سمگلروں کی ایک تنظیم نے اس کے سر کی قیمت لگا دی ہے۔اورابینوس نامی تنظیم نے سومبرا کا سر لانے والے کے 20 ملین سے 200 ملین کولمبین پیسوز(7000 ڈاہر سے 70 ہزار ڈالر)) کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے دی ٹیلیگراف کو بتایا کہ وہ سومبرا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، انہوں نے اسے پکڑنے اور مارنے کے لیے بڑےا نعام کا اعلان کیا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سومبرا نے ان کے منافع میں اچھی خاصی کمی کر دی ہے۔اپنی کامیابیوں کی بدولت سومبرا کولمبیا کی انسداد منشیات کی کوششوں کا چہرہ بن گئی ہے۔ سومبرا نے کولمبیا کی خطرناک منشیات کے سمگلروں کے گروہ کا اچھا خاصا نقصان پہنچایا ہے۔ اورابینوس ایک مسلح گروہ

ہے اور کولمبیا میں سب سے زیادہ منشیات کو یہی کنٹرول کرتا ہے۔ پچھلے دنوں اینٹی نارکوٹکس پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں سومبرا کو اورابینوس کے سربراہ کے لیے عذاب قرار دیا تھا۔سومبرا کی حفاظت کےلیے کولمبین حکام نے اسے اورابینوس کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے کے ائیرپورٹ سے قدرے دور اور محفوظ ائیر پورٹ پر منتقل کر دیا ہے۔ سومبرا نے پہلی بار 2016 میں خبروں میں جگہ بنائی تھی۔ سومبرا نے اس وقت کیلوں سے بھرے ایک ٹرک سے 2958 کلوگرام کوکین ہائیڈروکلورائیڈ پکڑاوائی تھی۔ پچھلے سال مئی میں اس نے 1.1 ٹن کوکین پکڑی تھی، جسے بیلجیم لے جایا جا رہا تھا۔ اس سے اگلے ماہ اس نے 5.3 ٹن کوکین پکڑی، جسے ملک سے باہر لے جایا جا رہا تھا۔ سومبرا کی وجہ سے 245 افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔ ایسے میں اوربینوس کی طرف سے سومبرا کی ہلاکت کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔

روپے نے طاقت پکڑ لی، ڈالر مزید سستا ہو گیا


لاہور (نیوزڈیسک) ڈالر کے سستا ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔۔الیکشن 2018ء کے بعد ڈالر سستا ہوتا گیا جب کہ روپے کی طاقت بڑھتی جا رہی ہے۔میڈیا رہورٹس کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دو روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ایک امریکی

ڈالر کی قیمتِ فروخت 123 روپے کی سطح پر آگئی۔ بینکنگ ذرائع کے مطابق ملک میں ڈالر پر دباؤ کا تسلسل برقرار ہے اور آج کاروبار کے آغا زمیں ڈالر 123 روپے کی سطح پر دیکھا گیا۔جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے 50پیسے مزید سستا ہو گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 122روپے کا ہو گیا۔ یاد ریے گزشتہ روز انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر 125پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 5 روپے 36 پیسے کی کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 122 روپے کا ہوگیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں چار سال بعد کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور روپے کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 450 ارب روپے کمی کا امکان ہے۔ حال ہی میں ایک ڈالر ملک کی بلند ترین سطح 128 روپے کی حد عبور کر گیا تھا تاہم اب اس میں بتدریج کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 43 ہزار کی حد عبور کرگیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں 314 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی عام انتخابات میں واضح برتری کا پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج پر

مثبت اثر پڑا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی عامانتخابات 2018ء میں واضح برتری کے بعد سے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے جو کہ مثبت بات ہے۔معاشی تجزیہ نگاروں کے مطابق اس مثبت اثر کے تحت آئندہ دنوں میں بھی
روپے کا ہو گیا تھا۔

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروا دی


لاہور (نیوزڈیسک) : واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروا دی۔ واٹس ایپ کو دنیا کی مقبول ترین چیٹنگ ایپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔ ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔واٹس ایپ کی جانب

سے متعارف کروائی جانے والی سہولتوں کے باعث اب اس کا استعمال مزید آسان ہو چکا ہے۔ کچھ عرصہ قبل گروپ چیٹ میں نئے فیچرز شامل کرکے صارفین کو مزید سہولت فراہم کردی گئی تھی۔گروپ ایڈمن کے اختیارات بھی پہلے سے مضبوط کردیئے گئے ہیں، یعنی اب کوئی بھی گروپ ممبر ایڈمن کی اجازت کے بغیر گروپ آئیکون تبدیل نہیں کرسکے گا اور نہ ہی سبجیکٹ ایڈمن کی اجازت کے بغیر تبدیل کیا جاسکے گا۔ اس سے پہلے واٹس ایپ پر صرف دو لوگ ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔2016ء میں واٹس ایپ نے گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروایا تھا۔لیکن یہ سہولت موجود نہیں تھی،تاہم اب واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اس مشکل کو حل کر دیا گیا ہے۔واٹس ایپ کمپنی کے مطابق گزشتہ روز سے گروپ ویڈیو کال کا فیچر متعارف کردیا ہے جس کے تحت بیک وقت چار صارفین ایک ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کرسکتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کردیا گیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے ویڈیو کال کی سہولت دینے پر واٹس ایپ صارفین نے بھی خوشی کااظہار کیا ہے۔اور کہا کہ وہ بھی باقی ایپس کی طرح واٹس ایپ پر

ویڈیو کال کی سہولت کا انتظار کر رہے تھے۔جو کہ اب انہیں مہیا کر دی گئی ہے۔

کراچی میں عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعےکی تحقیاتی رپورٹ سامنے آ گئی


کراچی(نیوزڈیسک) :کراچی میں عسکری پارک میں جھولا گرنے کے واقعے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔تحقیقاتی کمیٹی کی چیف سیکرٹری سندھ کو پیش کردہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔رپورٹ میں ٹھیکدار،آپریشنل اور آڈٹ کو ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جھولاتوازن کھو جانےاورغلط فیٹنگ کے باعث

گرا۔ تحقیقاتی ٹیم نے بتایا ہے کہ جھولا آپریٹ کرنےو الے عملے کو کوئی تربیت حاصل نہیں تھی،جھولے میں استعمال کردہ میٹریل ناقص پایا گیا۔جھولے کی ویلڈنگ ناقص تھی جب کہ ویلڈنگ کا کوئی ایس او پیز نہیں تھا۔2جولائی کی انسپیکشن میں جھولے کی فٹنگ پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ نٹ بولڈ صحیح لگائے گئے اور نہ ہی ویلڈنگ مناسب تھی۔ چین سے درآمد کردہ جھولا استعمال شدہ تھا۔ کمیٹی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ جھولا کھلوانے سے پہلے تمام جھولوں کی انسپیکشن کروائی جائے۔یاد رہے عسکری پارک حادثے کے بعد پارک انتظامیہ نے 15 روز کے لیے پارک کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ عسکری پارک حادثے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق جھولا گرنے کی وجہ بولٹ ٹوٹنے سے اس کی گراریاں سلپ ہونا ہے۔ واقعے کی کرائم سین انویسٹی گیشن ٹیم نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جس میں بتایا گیا ہے کہ جھولا چلنے کے دوران مین بولٹ ٹوٹ گیا جس سے اس کی گراریاں سلپ ہوئیں اور اس کے باعث جھولا گرا۔ ترجمان کمشنر کراچی نے بتایا کہ عسکری پارک میں جھولا گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق ہوئی، واقعے کے 10 زخمی جناح،،،، 3 سول اور 2 نجی اسپتال

منتقل کیے گئے تھے، 15 زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ ایک زخمی جناح اور ایک سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔ واضح رہےکراچی کے عسکری پارک میں جھولا گرنیکا واقعہ پیش آیا جس میں ایک لڑکی جاں بحق ہوئی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔۔۔۔گورنر سندھ محمد زبیر نے واقعے کا نوٹس لے کر کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کی تھی۔