شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

’’پاکستان کا دشمن ہمارا بھی دشمن ہے ‘‘ پاکستان میں کس کس سے رابطے ہیں ،امریکی اعلان نے سب کو چونکا دیا،بھارت پر فالج کا اٹیک


واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہاہے کہ جولو گ پاکستان کے دشمن ہیں ان کو امریکہ بھی اپنا دشمن تصور کرتا ہے ۔ملا فضل اللہ کی ہلاک پاک امریکہ تعاون کا ثبوت ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نائب امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کادشمن امریکہ کا دشمن بھی ہے ۔ افغانستا ن میں ملا فضل اللہ کی ہلاک اس بات کاثبوت ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعاون موجود ہے ۔ ہم نے پاکستان سے کبھی رابطہ ختم نہیں کیا، پاکستان کی سویلین اور ملٹری قیادت کے ساتھ مسلسل ر

ابطے میں ہے ۔پاک افغان قیادت کے رابطے خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بارڈر کنٹرول ، افغان مہاجرین اوردیگر مسائل کاسامنا ہے ۔ افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے ۔پا کستان امریکہ کا اہم پارٹنر ہے جبکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی حاصل کی ہے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس