شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

انتخابات سے قبل خون کی ہولی ،معروف سیاسی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق


فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد سے عام انتخابات کے اُمیدوار کو قاتلانہ حملے میں موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں حلقہ پی پی 109 سے اُمیدوار وقار احمد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وقار احمد پر قاتلانہ حملے کا واقعہ تھانہ نشاط آباد کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد

نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور پی پی 109 سے عام انتخابات کے لیے اُمیدوار وقار احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور وقار احمد کی لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہی لگتا ہے کہ فائرنگ مخالفین نے کی اور مخالفت کی بنا پر ہی وقار احمد کو موت کے گھاٹ اُتارا گیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس