شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان بھی میدان میں آگئی، بڑا اعلان کردیا


لندن(ویب ڈیسک) ریحام خان کی مبینہ کتاب میں ٹیریان جیڈ خان وائیٹ کی نجی زندگی کا ذکر ہونے اور پھر ٹیریان کے کتاب شائع ہونے پر امریکہ اور برطانیہ میں قانونی کارروائی کے اعلان پر مشتمل جعلی اعلامیہ سامنے آنے پر ریحام خان کے وکیل یاسرلطیف ہمدانی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اس اعلامیہ کی تصدیق کیلئے ٹیریان سے رابطہ کیا اور

استفسار کیا کہ ”ریحام خان کے وکیل ہونے کے ناطے میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ آپ سے منصوب مذکورہ بیان واقعی آپ کی طرف سے آیا ہے ؟ میںپیشگی آپ سے معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کو اس معاملے میں گھسیٹا گیا لیکن اس دعویٰ کی حقیقت جانناچاہتے ہیں“۔
اس سوال پر ٹیریان نے جوابی ٹوئیٹ میں لکھاکہ ”کیا آپ واقعی سوچ رہے ہیں کہ میں اپنا باضابطہ بیان جاری کرنے کے لیے اس ایک عام سے آدمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا سہارالیا؟ ہم دونوں کا آپس میں کوئی تعلق ہی نہیں، آگے بڑھیں، کوئی بھی وکیل اسے قانونی نہیں مانے گا، شہرت کیلئے مجھے استعمال کرنا بند کریں“۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس