شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سعودی ریال اوراماراتی درہم رکھنے والے پاکستانیوں کی چاندی ہوگئی


کراچی(ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ منگل کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر،،سعود ریال اور چینی یوآن کی قدر میں استحکام،یورو، برطانوی پائونڈ اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار

کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید119.80روپے سے گھٹ کر119.75روپے اورقیمت فروخت119.90روپے سے گھٹ کر119.85روپے ہوگئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.00روپے اور قیمت فروخت121.50روپے پرمستحکم رہی ۔یوروکی قدرمیں50پیسے اوربرطانوی پائونڈ کی قدر میں 1.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید140.00روپے سے بڑھ کر140.50روپے اور قیمت فروخت142.00روپے سے بڑھ کر142.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید159.50روپے سے بڑھ کر160.50روپے اور قیمت فروخت161.50روپے سے بڑھ کر162.50روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قدرمیں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قدرمیں10پیسی کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.70روپی اورقیمت فروخت32.10روپے پرمستحکم جبکہ یو

اے ای درہم کی قیمت خرید32.50روپے سے بڑھ کر32.60روپے اور قیمت فروخت32.90روپے سے بڑھ کر33.00روپے ہوگئی۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.50روپے اور قیمت فروخت19.50روپے پرمستحکم رہی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس