صحافی سرل المیڈا کے بھارتیوں سے تعلقات کا انکشاف، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے اسلام آباد میں خفیہ ملاقات،سٹنگ آپریشن نے بھانڈا پھوڑ دیا، پا�


اسلام آباد(سی پی پی)اسلام آباد میں متنازعہ صحافی سرل المیڈا نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ سے ملاقات کی ہے، یہ ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی۔صحافی سرل المیڈا کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کی ایک تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے، اس ملاقات پر بہت سے

سوالات اٹھ گئے ہیں یعنی دو متنازعہ افراد کی اس ملاقات کا کیا ایجنڈا ہو سکتا ہے ؟ اس ملاقات کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ بھارت پاکستانی میڈیا سے منسلک لوگوں کو خرید کر استعمال بھی کرتا ہے۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سرل المیڈا سے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟ کیا یہ کسی نئی سازش کی تیاری تو نہیں ہے ؟ ڈان لیکس کے حوالے سے دیکھا جائے یا نواز شریف کے حالیہ انٹرویو کے حوالے سے بات کی جائے یہ سب چیزیں آپس میں جڑی نظر آتی ہیں اور سرل المیڈا مبینہ طور پر بھارتی ایجنڈا پر عمل کر رہے ہیں۔

“مجھے کوئی بھی وزارت نہیں چاہیے، اور میں جانتا ہو ں کہ عمران خان کے پیچھے کون سی قوتیں ہیں” شیخ رشید نے ایک اور چونکا دینے والا بیا ن دے ڈالا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ اگر تحریک انصاف اپنی حکومت بنانے میں کا میاب ہو گئی تو وہ کوئی بھی وزارت لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کئی بار وفاقی وزیربن چکا ہوں ۔ اب کوئی بھی وزرات لینے کی خواہش نہیں ہے۔ شیخ رش

ید کا کہناتھا کہ وہ صرف اور صرف ملک اور عوام کے مفاد میں عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ آنے والا وقت ان کا اور عمران خان کا ہے۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عمران خان کے پیچھے موجود اور انہیں مدد فراہم کرنے والی قوتوں کا نام بھی بتا دیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پیچھے دینی قوتیں ہیں۔ یہ دینی قوتیں ہی ہیں جو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی حمایت کر رہی ہیں اور انہیں بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہیں۔

(ن) لیگ والو، اور لو چوہدری نثار سے پنگے ، شریف خاندان کو بڑا جھٹکا، چوہدری نثار نے آخر خاموشی توڑ ہی دی ، ایسا اعلان کر دیا کہ تحریک انصاف بھ�


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ حیرت ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ رویے میں فرق کا احساس ہی نہیں ہے .نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت نے اس وقت روا رکھا ہوا ہے اور غیر سنجیدگی یہ ہے کہ بطور صدر شہب

از شریف اس کے مداوے کے لیے کچھ بھی نہیں کر پار ہے . ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ 30سال پرانی باتوں کا تذکرہ نہ کریں .انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر اپنی توانائیا خرچ کریں . واضح رہے کہ دو دن قبل شہباز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار میں بچپنا ہے اس لیے جیسے بچے کو سمجھانا پڑتا ہے ویسے ہی انہیں بھی منانا پڑتا ہے .ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں چوہدری نثار نے کئی بار میری نواز شریف کو شکایت لگائی جس کی وجہ سے مجھے ڈانٹ بھی پڑتی تھی .

سی پیک توقعات سے زیادہ تیزی سے تعمیر ہوئی ،چین کا اعتراف مستقبل کا دارومدار کس پر ہے؟ ماہرین نے پاکستانیوں کو بتادیا


بیجنگ ( این این آئی)چینی ماہرین نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری توقعات سے زیادہ تیزی سے تعمیر ہوئی ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مستقبل کا دارومدارپاکستان میں سیاسی استحکام پر ہے ۔چین کی رینمن یونیورسٹی میں چونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فنانشل سٹڈیز کے ایک سینئرمحقق ژو رونگ نے گلوبل ٹائمز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے

کی تکمیل سے بنیادی ڈھانچے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔پاکستان میں موٹرویز کے علاوہ بجلی گھروں جیسے دوسرے منصوبوں کے ثمرات عوام کو منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر وانگ ایوی نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مسائل کے باوجود علاقائی ترقی اوراستحکام کی ایک مثال ہے۔

پی ایس او نے ملک میں نئی قسم کا پٹرول متعارف کروادیا،خصوصیات جان کر آپ دنگ رہ جائینگے


کراچی (آن لائن) پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک میں فیول کامعیار بہتر کرنے کے اپنے عزم کے تحت ’آلٹران ایکس ہائی اوکٹین 97‘ کے برانڈ نام سے ہائی اوکٹین پٹرول رون 97 متعارف کراکے اپنی مصنوعات کے پورٹ فولیو کومزید وسعت دیدی ہے۔ رون

97 فیول گاڑیوں کی کارکردگی میں شاندار اضافہ کرتا ہے تاکہ صارفین کو آرام دہ سفر کی سہولت کے ساتھ ساتھ ’ناکنگ‘ سے نجات دی جاسکے، اعلیٰ درجے کا رون فیول انجن کی زندگی بڑھاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کے اخراجات میں کمی کرتا ہے۔

قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل


اسلام آباد (نیوزڈیسک) ::قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہو گئی۔ وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جمہوریت ایک سنرہے دور میں داخل ہو رہی ہے۔۔مسلم لیگ ن کی پانچ سالہ حکومت اپنی آئینی مست مکمل کر رہی ہے۔۔پاکستان ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے جہاں پر پاکستان اپنی تاریخ میں

دوسری مرتبہ جمہوری دور کو مکمل کر رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت کے بعد آج مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت بھی رخصت ہونے کو تیار ہے۔۔قومی اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہو گئی۔2013 کے انتخاب کے بعد سے شروع ہونے والے یہ جمہوری سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔اس آئنی مدت میں قومی اسمبلی نے بہت سے اتار چڑھاو دیکھے۔ اسی اسمبلی میں نواز شریف کو تیسری بار ملک کا منتخب وزیر اعظم چنا گیا۔اسی اسمبلی میں نواز شریف کی رخصت کے بعد شاہد خاقان عباسی نے بھی ملک کی سربراہی سنبھالی ۔2014 کے دھرنے میں اس اسمبلی کے گرد پاکستان تحریک انصاف نے دھرنا بھی دیا اور پھر اسی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت بھی ۔اس اسمبلی میں نیشنل ایکشن پلان ، انتخابی اصلاحات سمیت متعدد قوانین پاس ہوئے تو ختم نبوت کی شق میں ترمیم کے مسئلے پر مسلم لیگ ن کی حکومت کو فیض آباد دھرنے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ فاٹا کا انضمام اس دور کی شاندار پیش رفت رہی۔آج جب جمہوری حکومت اپنی مدت مکمل کر کے رخصت ہو رہی ہے تو اس حوالے سے ملک

بھر میں یہی آواز ہے کہ خدا کرے کہ ملک میں جمہوری روایات کا تسسل اپنی جڑیں مضبوط بنائے اور انتقال اقتدار کا یہ جمہوری عمل جاری و ساری رہے۔انتقال اقتدار کا یہ جمہوری عمل جاری و ساری رہے۔

سی پیک توقعات سے زیادہ تیزی سے تعمیر ہوئی ہے


بیجنگ (نیوزڈیسک) چینی ماہرین نے کہاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری توقعات سے زیادہ تیزی سے تعمیر ہوئی ہے،،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مستقبل کا دارومدارپاکستان میں سیاسی استحکام پر ہے ۔۔چین کی رینمن یونیورسٹی میں چونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فنانشل سٹڈیز کے ایک سینئرمحقق ژو رونگ نے گلوبل ٹائمز کو ایک انٹرویو

میں کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے بنیادی ڈھانچے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ پاکستان میں موٹرویز کے علاوہ بجلی گھروں جیسے دوسرے منصوبوں کے ثمرات عوام کو منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر وانگ ایوی نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مسائل کے باوجود علاقائی ترقی اوراستحکام کی ایک مثال ہے۔

’’سب سے بڑی خبر ‘‘ تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ! الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کے شیڈول کا اعلان کردیا، الیکشن کس تاریخ کو ہونگے ؟


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے،ملک میں عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے،،چیف الیکشن کمشنر نے سمری پردستخط بھی کردیے ہیں، 2جون سے 6 جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع،29 جون کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے،،فوج کی نگرانی میں 21 کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، فرانس اور برطانیہ سے پیپرامپورٹ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب

نے عام انتخابات 2018ء کے شیڈول کااعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق عوام میں بے یقینی کی فضا قائم ہے۔تاہم ملک میں عام انتخابات 25جولائی کو ہی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن انتخابات 2018ء کیلئے انتخابی شیڈول جاری کررہا ہے۔ہم نے انتخابی شیڈول آئین و قانون کے مطابق جاری کیا ہے۔ انہوں نے الیکشن شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عام انتخابات سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کل پبلک نوٹس جاری کرے گا۔اسی طرح الیکشن کمیشن اپنا کام جاری کردے گا۔ جس کے تحت 2جون سے 6جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکیں گے۔7جون کوامیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔جبکہ 14جون تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27جون کوجاری کی جائے گی۔ جبکہ تمام امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 28جون کو واپس لے سکیں گے۔اسی طرح تمام انتخابی امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو29جون کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ 25جولائی سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدوار ریٹرننگ آفسران کے فیصلوں کے خلاف اپنی اپیلیں 19جون تک جمع کروا سکیں گے جبکہ ٹربیونلز ڑیٹرننگ آفیسرز کیخلاف تمام اپیلیں 26جون تک نمٹانے کے پابند ہوں گے۔عام انتخابات کیلئے 21کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔بیلٹ پیپرزکی چھپائی فوج کی نگرانی میں ہوگی۔بیلٹ پیپرزکیلئے فرانس اور برطانیہ سے پیپرامپورٹ کیا گیا ہے۔

بریکنگ نیوز بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل۔۔محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنا دی، گرمیوں میں سردیوں کے مزے اب آئیں گے


لاہور (نیوزڈیسک)ڈائر یکٹر جنرل محکمہ موسمیات نے کہا کہ روز داروں کیلئے رمضان کے تیسرے عشرے میں ریلیف کا امکان ہے جب خیبر پختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا اور اس کے نتیجے میں سند ھ اور پنجاب کے علاقوں میں درجہ حرات میں کمی واقعہ ہو جائے گی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت اس وقت شدید گ

رمی کی لپیٹ میںہیں اور اس کی وجہ جنوبی ایشیاءپر ہوا کا دباؤبہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے خطہ شدید گرمی کی لپی ٹ میں ہے اور یہ سلسلہ آئندہ پانچ روز تک جاری رہ سکتا ہے ۔اس صورتحال میں انسانی عمل دخل بہت زیادہ ہے جس میں بڑی وجہ آلودگی ہے، صنعتی گیسوں کا ہوا میں اتنا زیادہ اخراج ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت ابتر ہو رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ رمضان کا دوسرا عشرہ بہت گرم گزرے گا البتہ رمضان کے تیسرے عشرے میں درجہ حرات کم ہو جائے گا جب خیبر پختونخوا میں بارشیں شروع ہوگی ۔

کل سےبجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی توہماری ذمہ داری نہیں،شہبازشریف


ہم نے اپنا امتحان پاس کرلیا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی،،بلوچستان میں انتخابات ملتوی کروانے کی تحریک التواء منظور ہونا اچھا شگون نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا تقریب کا خطاب
کل سےبجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی توہماری ذمہ داری نہیں،شہبازشریف

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج رات 12بجے کے بعدبجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی توہماری ذمہ داری نہیں ہے،ہم نے اپنا امتحان پاس کرلیا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی،یہ نہیں کہتا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ 100فیصد ختم کردی ہے،انتخابات وقت پرہونے چاہئیں،،بلوچستان میں انتخابات ملتوی کروانے کی تحریک منظور ہونا اچھا شگون نہیں ہے۔
انہوں نے آج یہاں لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج رات 12بجے کے بعد اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے توعوام مجھے یا نوازشریف یا ہماری حکومت کو ذمہ دار نہیں ٹھہرائیں گے۔کیونکہ ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی ہے۔ ہم نے اپنا امتحان پاس کرلیا ہے۔یہ نہیں کہتا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ 100فیصد ختم کردی ہے۔جون میں سخت گرمی ہے لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے کینسر کے علاج پر 60ہزار ڈالر خرچ آیا۔خدشہ ہے نیب یہ پوچھے کہ 60ہزار دالر کہاں سے آئے؟نیب کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔حد سے زیادہ کوئی پش نہیں کرسکتا،ایک ماحول بن گیا ہے۔بددیانتی کرنے والوں کو پوچھا نہیں جاتا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو قائداعظم اور اقبال کا پاکستان بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ہم آج ہندوستان کے کئی شعبوں سے ترقی یافتہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غریبوں کا علاج مفت ہورہا ہے۔کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں 2میریضوں کا مفت ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔70سے زائد ڈاکٹرز کو یورپ اور مشرق وسطیٰ سے واپس لیکر آئے۔انہوں نے کہا کہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہونا چاہیے الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔مجھے خطرہ پڑ گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں ایک ماہ کیلئے الیکشن میں تاخیر کیلئے تحریک التواء پیش کی گئی ہے۔
بلوچستان میں انتخابات ملتوی کروانے کی تحریک منظور ہونا اچھا شگون نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کی سوچ ماضی کے مقابلے میں سنجیدہ ہوچکی ہے۔اب جھوٹ اور منافقت ،انتشار کے بجائے موازنہ کررہی ہے کہ کون خدمت کررہا ہے؟ قوم ہمارا مقابلہ باقی جماعتوں کے ساتھ خدمت سے کررہی ہے۔جس پارٹی نے بھی خدمت کی ہے عوام ووٹ بھی اسی پارٹی کودیں گے۔