تحریک انصاف کے جلسے میں آئے لوگوں نے اپنا ووٹ بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔ چونکا دینے والی خبر آگئی


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز تحریک انصاف نے لاہور کےگریٹر اقبال پارک میں ایک بڑے سیاسی جلسے کا انعقاد کیا ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ جلسے کے شرکا کی تعداد ایک لاکھ کے لگ بھگ تھی۔ چئیرمین پی ٹی آئی نے جلسے کے دوران اپنا گیارہ نکاتی ایجنڈا پیش کیا ۔ اب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی

نے بھی جلسے پر اپنا رد عمل ظاہر کر ڈالاہے۔ عابد شیر علی نے ایک ایسی ٹویٹ کر ڈالی ہے کہ کھلاڑیوں کے غصے کی انتہا نہ رہے گی ۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ٓکہ تحریک انصاف کے جلسے میں خیبر پختونخوا اور سندھ سے جلسے میں شرکت کےلئے آئے افراد نے لاہور کی ترقی دیکھ کر اپنا ووٹ بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔شیر ایک واری فیر۔

حکومت نے عوام کی لاٹری لگا دی، قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں زبردست اضافہ کردیا


اسلام آباد (نیوزڈیسک ) حکومت نے عوام کی لاٹری لگاتے ہوئے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں زبردست اضافہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی حکومت نے اپنی مدت ختم ہونے سے ایک ماہ قبل عوام کو ایک اور بہت بڑی خوشخبری سنا دی ہے۔ حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومت کی

جانب سے خاص کربہبود سیونگ اکاونٹس کے منافع کو 10.08 ، سپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹ پر شرح منافع 0.40 فیصد بڑھ کر 6.6 فیصد ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ سیونگز اکاؤنٹس پر بھی منافع کی شرح 0.55 فیصد بڑھا کر 4.5 فیصد کردی گئی ہے۔ حکومت کے اس اعلان کا اطلاق نئے سیونگ اکاونٹس کھلوانے والے صارفین پر ہوگا۔

تحریک انصاف کے تاریخی جلسے کا دوسرا پہلو، جلسے کے باعث مینار پاکستان کا چبوترہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار


لاہور (نیوزڈیسک) ::تحریک انصاف کے تاریخی جلسے کا دوسرا پہلو، جلسے کے باعث مینار پاکستان کا چبوترہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا پی ٹی آئی کے جلسے پر لگائے گئے بھاری بھرکم کنٹینرز نے مینار پاکستان کے فرش کو پھاڑ ڈالا،چبوترے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر ایک تاریخی جلسہ کیا جس میں لوگوں نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس جلسے کو پاکستان کا تاریخی جلسہ

بھی کہا جا رہا ہے لیکن دوسری طرف اس جلسے کا تاریک پہلو یہ ہوا ہے کہ اسکے باعث گریٹر اقبال پارک جس طرح سے تہس نہس ہوا اسکی تلافی اتنی آسان نہیں دوسری جانب مینار پاکستان کی تاریخی عمارت اور اسکے چبوترے تک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔جلسے کے باعث مینار پاکستان کا چبوترہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا پی ٹی آئی کے جلسے پر لگائے گئے بھاری بھرکم کنٹینرز نے مینار پاکستان کے فرش کو پھاڑ ڈالا۔اس صورتحال میں عوام کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان ہمارا عظیم ورثہ ہے اور اس طرح کی سیاسی سرگرمیاں یہاں نہیں منعقد ہونی چاہیے۔جلسے کے باعث ہونے والے نقصانات کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔

پاکستانی دھمکی کام کر گئی ، امریکہ نے گھٹنے ٹیک دئیے پاکستانی سفارتکاروں پر پابندی سے متعلق حیران کن فیصلہ


واشنگٹن(سی پی پی) پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کے پیش نظر امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا اپنا فیصلہ ملتوی کردیا،حکم نامے پر(آج)یکم مئی سے عملدرآمد ہونا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے دفترخارجہ کے ایک اہلکار نے تصدیق کی تھی کہ امریکا نے پاکستانی

سفارتکاروں پر نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، پاکستانی ذرائع ابلاغ کی حالیہ رپورٹس سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت نے پاکستانی حکام کو اپنے ارادوں سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانے کو موصول ہونے والے حکم نامے کے مطابق امریکی دارالحکومت میں موجود پاکستانی سفارتکار اور دیگر شہروں میں موجود قونصل خانوں کے اہلکار بغیر پیشگی اجازت کے 40 کلومیٹر کے دائرے سے باہر سفر نہیں کرسکیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکا میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے، امریکی خدشات سے اسلام آباد میں موجود حکام کا آگاہ کیا تھا جس میں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو دو طرفہ تعلقات میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے حکام کو مذکورہ معاملے کے دور رس نتائج کے پیش نظر، اس کے حل کے لیے امریکی سفارتی اہلکاروں کے ساتھ مذاکرات کی بھی سفارش کی گئی تھی۔ادھر پاکستانی سفارت خانے نے خبردار کیا تھا کہ امریکا کی جانب سے سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کیے جانے کے فیصلے سے دنیا بھر میں پاکستان کے خلاف کیے جانے والے منفی

پروپیگنڈے میں اضافہ ہوگا اور امریکا میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔اسی ضمن میں سفارت خانے کی جانب سے ان خدشات کا بھی اظہار کیا گیا تھا کہ اس قسم کی پابندیاں پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں لا کھڑا کریں گی جنہیں واشنگٹن میں دشمن ملک سے تشبیہہ دی جاتی ہے ۔ مثلا ایران اور کیوبا وغیرہ۔ ایک پاکستانی سفارت

کار نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات اس نہج پر نہیں پہنچیں گے جو پابندیوں کے سبب متوقع ہیں۔ایک امریکی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والے حالیہ تنا کے باوجود دونوں ممالک دفاعی معاملات سمیت دیگر اہم معاملات پر ایک دوسرے سے تعاون جاری رکھیں گے ۔ دونوں ممالک کے تعلقات پابندیوں کے اطلاق سے پیدا ہونے والی صورتحال سے کئی درجے بہتر ہیں۔رپورٹس کے مطابق معاملات میں بہتری نہ آنے کی صورت میں مذکورہ حکم نامے پر یکم مئی سے عملدرآمد ہونا تھا، نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے تعلقات میں بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کے سبب اس فیصلے کو مئی کے وسط تک ملتوی کردیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے غیر ملکی شہریوں اور سفارتکاروں پر فاٹا، کراچی اور بلوچستان کے کچھ علاقوں کا سفر اختیار کرنے پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی تھی۔اس ضمن میں پاکستان میں موجود امریکی مشن تک رسائی حاصل کرنے والے افراد کو بھی کڑی حفاظتی نگرانی اور شناخت کے عمل سے گزرنا پڑ رہا تھا، پاکستان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد صرف غیر ملکی مشن اور ان کے ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے پاکستان میں موجود سفارتکاروں اور امریکی مشن کے گھر اور دفاتر میں بلائے گئے مہمانوں پر بھی اسی قسم کی حفاظتی پابندیوں کا اطلاق کرنے کے سبب تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل مہمانوں کو صرف ہتھیار نہ لے جانے کی تصدیق کے لیے میٹل ڈیٹیکٹر سے گزرنا پڑتا تھا جبکہ موجودہ صورتحال کے برعکس نہ تو ان سے کوئی شناختی دستاویز طلب کی جاتی تھیں نہ ہی آمد کا مقصد پوچھا جاتا تھا۔اس ضمن میں امریکا کی جانب سے شکایات بھی سامنے آئیں کہ سفارت خانے میں آنے والے مہمانوں کے ساتھ کبھی کبھار سفارت خانے میں کام کرنے والے پاکستانی عملے کو بھی اسی قسم کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وہ کون سی قوم ہے جو سچ بولے گی پھر بھی جہنم میں جائے گی


لاہور (نیوز ڈیسک )وہ گلا پھاڑ پھاڑ کرتقریر کررہا تھا کہ اچانک اس کی زبان بند ہوگئی مجمع میں شور ہوا کہ بولیے چپ کیوں ہو گئے؟پھر بھی اس کے لبوں پر جیسے خاموشی کی مہر لگ چکی ہو مجمع سے برابر شور بلند ہو رہا تھا کہ بولیے بولیے کیوں چپ ہوگئے ؟اس نے کہاہم میں کوئی محمدی آگیا ہے۔یہ یہودیوں کا ایک نامی گرامی خطیب تھا جس کی زبان

اچانک بند ہوگئیوہ کون سی قوم ہے جس نے جھوٹ بولا پھر بھی جنت میں جائے گی ؟ اوربدحواسی کا شکارہوگیا۔لوگوں نے کہا کہ کیا اس محمدی کو قتل کردیں ؟ نہیں نہیں قتل مت کرو ۔ یہودی خطیب لرزہ براندام ہے اور تھرتھر کانپ رہا تھا اس کی زبان لڑکھڑا رہی تھی کافی دیر بعد اس نے کہا ؛او محمد کا کلمہ گو۔ کیا تو میرا مقابلہ کرسکتا ہے ؟ اچانک ایک بزرگ کھڑے ہوئے جنہیں دنیا حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ کے نام سے یاد کرتی ہے انہوں نے کہا او یہودی تو نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمہ گو کے بارے میں سنا ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کلمہ گو کو نہیں سنا۔ پوچھ کیا پوچھتا ہے لیکن ایک بات یاد رکھ میں بھی تجھ سے ایک سوال کروں گا کیا تو جواب دے گا ؟یہودی خطیب نے کہا کہ ہاں دوں گا ۔حضرت بایزید رحمہ اللہ سٹیج پر چڑھ گئے دونوں آمنے سامنے تھے سلسلہ سوالات یہودی خطیب کی طرف سے شروع ہوا ۔ ایک بتاؤ جس کا دوسرا نہیں ؟ 1. فرمایا اللہ ایک ہے اس کے ساتھ دوسرا نہیں ۔ دو بتا ؤ جس کا تیسرا نہ ہو ؟ 2. فرمایا الیل والنھار دن اور رات اس کا تیسرا نہیں۔ کہا تین بتاؤ جس کا چوتھا نہیں ؟ 3. فرمایا لوح، قلم اور کرسی یہ تین ہیں اس کا چوتھا

نہیں ۔ چار بتاؤ جس کا پانچواں نہیں ؟ 4. فرمایا تورات ،زبور، انجیل اور قرآن یہ چار ہیں ان کا پانچواں نہیں۔ پانچ بتاؤ جس کا چھٹا نہیں ؟ 5. فرمایا اللہ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں چھ نہیں ۔ چھ بتاؤ جس کا ساتواں نہیں ؟ 6. فرمایا خلق السموات والارض وما بینھما فی ستۃ ایام ثم استوی علی العرش چھ دن میں زمین آسمان بنائے سات نہیں۔ کہا سات بتاؤ جس کا آٹھواں نہیں؟ 7. فرمایا الم تروا کیف خلق اللہ سبع سموات طباقا وجعل القمر فیھن نورا وجعل الشمس سراجا۔ میرا رب کہتا ہے میں نے سات آسمان بنائے اس لیے آسمان سات ہیں اس کا آٹھواں نہیں ۔ کہاآٹھ بتاؤ جس کا نواں نہیں؟ 8. فرمایا ویحمل عرش ربک فوقھم یومئذ ثمانیۃ میرے رب کے عرش کوآٹھ فرشتوں نے پکڑا ہوا ہے 9 نے نہیں وہ نو بتاؤ جس کا دسواں نہیں ؟ 9. فرمایا وکان فی المدینۃ تسعۃ رھط یفسدون حضرت صالح علیہ السلام کی قوم میں 9 بڑے بڑے بدمعاش تھے دسواں نہیں تھا اللہ نے9 کہا ۔ کہا وہ دس بتاؤ جس کا گیارہوا نہیں؟ 10. فرمایا حج میں کوئی غلطی ہو جا ئے تو اللہ نے ہمیں سات روزے وہاں رکھنے اور تین گھر

میں رکھنے کا حکم دیا ہے تلک عشرۃ کاملہ یہ دس ہیں گیار ہ نہیں ۔ وہ گیارہ بتاؤ جس کا بارہواں نہیں ؟ 11. فرمایا یوسف علیہ السلام کے گیارہ بھائی تھے بارہ نہیں ۔ وہ بارہواں جس کا تیرہواں نہیں؟12. فرمایا سال میں اللہ نے بارہ مہینے بنائے ہیں تیرہ نہیں ۔ وہ تیرہ جس کا چودہ نہیں؟ 13. فرمایا رایت احد عشر کوکبا والشمس والقمر رایتھم لی سجدین ۔حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنے باپ سے کہا کہ میں نے گیارہ ستارے دیکھے ایک سورج دیکھا ایک چاند دیکھا جو مجھے سجدہ کر رہے ہیں یہ تیرہ ہیں چودہ نہیں ۔ 14. وہ چیز بتاؤ جس کو خود اللہ نے پیدا فرمایا اور پھر اسی کے بارے میں خود ہی سوال کیا؟ فرمایا حضرت موسی علیہ السلام کا عصا ڈنڈا اللہ کی پیدا وار ہے لیکن خود اللہ نے حضرت موسی علیہ السلام سے اس کے بارے میں سوال کیا وما تلک بیمینک یموسی کہ اے موسی تیرے ہاتھ میں کیا ہے۔ سب سے بہترین سواری کون سے ہے؟ 15. فرمایا سب سے بہترین سواری گھوڑا ہے ۔ سب سے بہترین دن کو ن سا ہے؟ 16. فرمایا جمعہ کا دن سب سے بہترین ہے۔ سب سے بہترین رات کون سے

ہے ؟ 17. فرمایا لیلۃ القدر کی رات سب سے بہترین ہے ۔ سب سے بہتر مہینہ کو ن سا ہے ؟ 18. فرمایا رمضان کا مہینہ سب سے بہترین ہے۔ وہ کون سی چیز ہے جس کو اللہ نے پیدا کر کے اس کی عظمت کا اقرار فرمایا ؟ 19. فرمایا اللہ نے عورت کو مکار بنایا اور اس کے مکر کا اقرار کیا ان کید ھن عظیم عورت کا مکر بڑا زبر دست ہے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے نہیں دیکھا کہ بڑے سے بڑے عقلمند کے قدم اکھاڑنے والی ہو اور کوئی چیز نہیں ہے سوائے عورت کے مکر کے بڑوں بڑوں کی عقل پر پردہ ڈال دیتی ہے۔ وہ کون سی چیز ہے جو بے جان مگر سانس لیتی ہے ؟ 20. فرمایا والصبح اذا تنفس میرا رب کہتا ہے مجھے صبح کی قسم جب وہ سانس لیتی ہے۔ وہ کون سی چودہ چیزیں ہیں جنہیں اللہ نے اطاعت کا حکم دیا اور ان سے بات کی ؟ 21. فرمایا سات آسمان سات زمین ثم استوی الی السماء وھی دخان فقال لھا وللارض ائیتا طوعا او کرھا قالتا اتینا طائعین اللہ نے سات زمین سات آسمان

بنائے اور ان چودہ کو خطاب کر کے فرمایا میرے سامنے جھک جاؤ تو ان چودہ کے چودہ نے کہا یا اللہ ہم آپ کے سامنے جھک رہے ہیں وہ کون سی چیز ہے جسے اللہ نے خود پیدا فرمایا پھر اللہ نے اسے خرید لیا ؟ 22. فرمایا اللہ تعالی نے مسلمانوں کو پیدا کیا اور ان کو خود خرید لیا جنت کے بدلے میں ان اللہ اشتری من المومنین انفسھم واموالھم بان لھم الجنۃ اے مسلمان اللہ کی قسم نہ تو بیوی کا ہے نہ تو بچوں کا ہے نہ تو تجارت کا ہے نہ تو صدارت کا ہے نہ تو حکومت کا ہے نہ تو کسی جماعت کا ہے تو اللہ اور اس کے رسول کا ہے تو اللہ اور اللہ کے رسول کا بن کر چلے گا تو یہ سارا نقشہ تیرے تابع ہو کر چلے گا اور اگر تو اللہ اور اس کے رسول سے ٹکرائے گا تو اللہ تجھے ذلیل کر دے گا ۔ وہ کون سی بے جان چیز ہے جس نے بے جان ہو کے بیت اللہ کا طواف کیا ؟ 23. فرمایا نوح علیہ السلام کی کشتی پانی پر چلی اور چلتے چلتے جب بیت اللہ پر آئی اور بیت اللہ کے سات چکر لگائے ۔ وہ کون سی قبر ہے جو اپنے مردے کو لے کر چلی؟ 24. فرمایا حضرت یونس علیہ السلام کی مچھلی جو حضرت یونس

علیہ السلام کو چالیس دن لے کر اند رچلتے پھرتی رہی وہ قبر کی طرح تھی اور قبر کی طرح چل رہی تھی حضرت یونس علیہ السلام کو پیٹ میں بیٹھا کر نہ مرنے دیا ااور نہ بھوکا رکھا نہ پیاسا رکھا نہ بیمار کیا نہ پریشان حضرت یونس امانت بن کے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ 25. فرمایا یوسف علیہ السلام کے بھائی وجاؤا علی قمیصہ بدم کذب قال بل سولت لکم انفسکم امرا ۔ حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی شام کو آئے اور بکرے کا خون کرتے پر مل کر آئے اور جھوٹ بولا کہ یوسف کو بھیڑیا اٹھا کے لے گیا ہے لیکن حضرت یعقوب کی تو بہ اور استغفار کرنے پر اللہ ان کو جنت میں داخل فرمائیں گے۔ وہ کون سی قوم ہے جو سچ بولے گی پھر بھی جہنم میں جائے گی ؟ 26. فرمایا یہودی اور عیسائی ایک بول میں سچے ہیں یہودی کہتے ہیں عیسائی باطل پر ہیں اور عیسائی کہتے ہیں یہودی باطل پر ہیں اس بول میں دونوں سچے ہیں وقالت الیہود لیست النصاری علی شیء وقالت النصاری لیست الیھود علی شیء دونوں سچے ہیں اس بول میں لیکن دونوں جہنم میں جائیں گے ۔ یہاں تک پہنچ کر یہودی عالم خاموش ہوگیا اب باری حضرت بایزید بسطامی رحمہ اللہ کی ۔انہوں نے یہودی عالم کو مخاطب بنا کر ایک

سوال کیا کہ ما مفتاح الجنۃ مجھے بتا جنت کی چابی کیا ہے؟ یہودی عالم خاموش ہو گیا تو نیچے مجمع سے لوگوں نے کہا بولتے کیوں نہیں؟ بولو تم نے سوالوں کی بوچھاڑ کی وہ ہر ایک کا جواب دیتا رہا اور آپ ایک کا بھی جواب نہیں دے رہے ۔کہنے لگا ؛جواب مجھے آتا ہے مگر تم مانو گے نہیں ہے۔ لوگوں نے کہا اگر توں کہے گا تو ہم مان لیں گے ۔ اس نے کہا کہ جنت کی چابی تو محمد رسول اللہ ہیں۔ چنانچہ سارا مجمع یہودی خطیب کی یہ بات سن کے حیران ہوا کہ اگر معاملہ یہ ہے تو پھر تم نے آج تلک یہ ہم سے کیوں چھپایا ۔یہودی خطیب تو وہاں سے سرک گیا لیکن وہاں پر موجود سینکڑوں حقیقت پسند اور منصف مزاج لوگوں نے سرکار دوعالم کا کلمہ پڑھ لیا اور اسلام میں داخل ہوگئے ۔یہودیو آج بھی بایزید کی روحانی اولاد تمہارے سوالات کے جوابات دے رہی ہے لیکن مامفتاح الجنۃ کے سوال کا جواب تم نے چھپا رکھا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے قریبی ترین دوست کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے کیلئے منتخب کرلیا


لاہور(نیوزڈیسک) : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے 4انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا،،چوہدری نثار کے صوبائی حلقوں کی نشستوں پرالیکشن لڑنے کے اعلان کے بعد انکے اگلے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء چوہدری

نثار نے آئندہ الیکشن میں 4حلقوں سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت چودھری نثار چودھری نثار2قومی اسمبلی اور 2صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔چودھری نثار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59چکری،اسی طرح صوبائی حلقے پی پی 10اور پی پی 14 سے الیکشن لڑیں گے۔ نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ چودھری نثار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63ٹیکسلاواہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔چودھری نثا رنے اس بات کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہی ہیں ۔ تاہم اب مسلم لیگ ن نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں ان حلقوں میں ٹکٹ دیں گے یا نہیں۔دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرالیکشن لڑنے کا اعلان کرکے سیاسی پنڈتوں کی تمام پیشگوئیوں پرپانی پھیر دیا ہے کہ چودھری نثار کسی دوسری جماعت میں شامل ہوجائیں گے۔سیاسی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے مسلم لیگ ن کی قیادت اور چودھری نثار کے درمیان ناراضگی کا ماحول تھا۔ چودھری نثار کو پارٹی قیادت سے پاناما کیس لڑنے اور اداروں کے خلاف

محاذآرائی سے متعلق تحفظات تھے۔تاہم پچھلے دنوں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چودھری نثار کے درمیان متعدد بار ملاقاتیں ہوئیں ۔جن میں چودھری نثارکے تحفظات دور کیے گئے۔سیاسی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی امیدوار وزیراعظم نامزدگی کے بعد ممکنہ طور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری نثار ہوسکتے ہیں۔اسی وجہ سے چودھری نثار کوپنجاب کے صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑوایا جا رہا ہے۔مزید برآں اگلے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ اوروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد ررفیق بھی ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔

شہباز شریف نے اپنے قریبی ترین دوست کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے کیلئے ..

تبدیلی کےکپڑےاترگئے۔۔عمران خان وزیراعظم ہوئے تو صدر کس کو بنایا جائیگا؟ حیران کن نام سامنے آگیا


اسلام آباد(نیوزڈیسک) تبدیلی کےکپڑےاترگئے۔۔عمران خان وزیراعظم ہوئے تو صدر کس کو بنایا جائیگا؟ حیران کن نام سامنے آگیا۔۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران زرداری میں ایک صدراوردوسرا وزیراعظم کا امیدوار ہے،پچھلے2سالوں میں تبدیلی کےکپڑےاترگئے،،عمران خان نےجن کیخلاف تحریک چلائی وہ کل اسٹیج پر بیٹھے

تھے،،نوازشریف کواسٹیٹس کوکیخلاف لڑنےپرسزامل رہی ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے سیاسی فیصلے پورے پاکستان پراثراندازہوتے ہیں۔تبدیلی کے نعرے کی اصلیت سامنےآ گئی ہے۔ عمران خان نے2013ء میں وعدہ کیا تھا کہ تبدیلی لائیں گے۔پچھلے 2 سالوں میں تبدیلی کے کپڑے اترگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے11نکات میں کوئی نئی بات نہیں۔ہمیں معلوم ہے آپ نے لٹیروں کوووٹ دینے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ طلال نے کہا کہ کل کا نعرہ ٹھیک تھا،عمران اورزرداری ایک ہی ہیں۔ ایک صدراوردوسرا وزیراعظم کا امیدوار ہے۔صدراور وزیراعظم کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ عمران خان ایسے بات کرتے ہیں جیسے5سال ملک میں تھے ہی نہیں۔ عمران خان نے جن لوگوں کیخلاف تحریک چلائی وہ کل اسٹیج پر بیٹھے تھے۔ کیمروں نے دکھایا کہ 2011ء اور2018ء کے جلسوں میں کیا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اسٹیٹس کو کیخلاف لڑنے پر سزا مل رہی ہے۔عمران آپ نے توتیرکو ووٹ دینے کاوعدہ کرلیا ہے۔ طلال نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی لوٹوں اورلٹیروں سے بھرگئی ہے،،پی ٹی آئی میں وہی سرمایہ

کار،،جاگیرداراورلٹیرے شامل ہوگئے۔وزیرمملکت برائے داخلہ نے کہا کہ آپ نے تو کے پی میں اینٹی کرپشن کے ادارہ کو ہی ختم کردیا۔پشاوریونیورسٹی سمیت کے پی کےمیں جعلی ڈگریاں تقسیم ہورہی ہیں۔

جلسے کے باعث گریٹر اقبال پارک پر ہونے والے نقصان کی مد میں تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا


لاہور (نیوزڈیسک) :جلسے کے باعث گریٹر اقبال پارک پر ہونے والے نقصان کی مد میں تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا۔ صدر پی ٹی آئی پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ حکومت نقصان کی نشاندہی کرے پی ٹی آئی تلافی کیلیے تیارہے،اگرایک پودے کابھی نقصان ہوا ہے توہم 10 پودے لگوادیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جلسے کے باعث گریٹر اقبال پارک پر

ہونے والے نقصان کی مد میں تحریک انصاف نے بڑا اعلان کر دیا۔ صدر پی ٹی آئی پنجاب علیم خان نے کہا ہے کہ مینارپاکستان تاریخی مقام اور پاکستانیوں کی اجتماعی ملکیت ہے۔مینار پاکستان کو اصل حالت میں برقرار رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت نقصان کی نشاندہی کرے پی ٹی آئی تلافی کیلیے تیارہے،اگرایک پودے کابھی نقصان ہوا ہے توہم 10 پودے لگوادیتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ مینار پاکستان آزادی کا نشان ہے اورعوام آزادی کیلیے ہی اکٹھے ہوئے۔یاد رہے کہ حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے سے پارک کو خاطر خواہ نقصان پہنچا ہے۔

کیا شیخ رشید نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی؟ تحریک انصاف میں بھونچال


لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادیہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ن لیگ کی غلطیاں انہیں عوام سے دور کر رہی

ہیں، پیر پگاڑا کی مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوششیں ضرور رنگ لائیں گی اس میں تمام مسلم لیگی ذہن رکھنے والے افراد کو دعوت دیتا ہوں خواہ وہ کسی بھی پارٹی میں ہوں وہ سب آئیں اور مسلم لیگ کے جھنڈے تلے جمع ہوں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چودھری شجاعت حسین کی کتاب پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پر تنقید کر کے پاکستان کے اداروں میں تصادم کروانا چاہتی ہے، ن لیگ کی شخصی آمریت کو اب جانا ہو گا۔

نادرا نے انگوٹھے کی تصدیق کی فیس میں 150 فیصد اضافہ کردیا


اسلام آباد (نیوزڈیسک ) نئے شناختی کارڈ کی فیسوں میں اضافے کے بعد ایک اور اعلان نادرا نے انگوٹھے کی تصدیق کی فیس میں 150 فیصد اضافہ کردیاتھمب ویری فکیشن پہلے دس روپے اب پچیس روپے میں ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے شناختی کارڈکی قیمتوں میں اضافے کے بعد نادرا حکام نے نیا فیصلہ سنا دیاہے جس کے مطابق شناختی کارڈ

بانے والوں کو انگھوٹھے کی تصدیق کے لئے اضافی 25روپے ادا کرنے ہوں گے ۔ اس سلسلے میں بتایا جا رہاہے کہ اضافے کا مقصد نادرا کو درپیش مالی مسائل سے نکالنا ہے