شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

فلسطینی وزیراعظم کے قافلے کے قریب بم دھماکہ،کئی افراد زخمی


غزہ(نیوز ڈیسک) فلسطینی وزیراعظم کے قافلے کے قریب بم دھماکے سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینی وزیراعظم کے رمی حمداللہ کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا اور دھماکہ خیز موادپھٹنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے تاہم وزیراعظم محفوظ رہے۔ وزیراعظم رمی حمداللہ غزہ کے دورے کے لیے روانہ

ہوئے تھے کہ اس دوران وزیراعظم کا قافلہ غزہ میں داخل ہوا تو ایک چیک پوائنٹ کے قریب دھماکہ ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ خیز مواد وزیراعظم رمی حمداللہ کا قافلہ گزرنے کے بعد پھٹا جس میں کئی افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جب کہ فلسطینی وزیراعظم دھماکے میں محفوظ رہے





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس