شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد ن لیگ کے 10 سالہ اقتدار کا سورج غروب ہونا شروع ہوگیا ہے: سہیل وڑائچ


اسلام آباد (نیوزڈیسک) سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد ن لیگ کے 10 سالہ اقتدار کا سورج غروب ہونا شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں ن لیگ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپوزیشن کے امیدوار صادق سنجرانی نے 57 ووٹ حاصل کرکے ن لیگ کے امیدوار

راجہ ظفر الحق کو شکست سے دوچار کیا۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب ن لیگ کا زوال شروع ہوگیا ہے۔ عدالتی فیصلوں اور دیگر مشکلات کے باوجود ن لیگ کا مستقبل کچھ زیادہ خطرات سے لاحق نہیں تھا۔ تاہم اب چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست نے ن لیگ کے 10 سالہ اقتدار کا سورج غروب ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ یہ شکست بہت بڑی ہے اور اس کے بعد ن لیگ کا عروج ختم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ 10 سال تک ن لیگ سیاسی طور پر مقبولیت کی انتہاء کو چھو گئی تھی اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ آئندہ حکومت بھی ان کی ہی ہوگی۔ تاہم اب ایسا ہونا بظاہر بہت مشکل نظر آ رہا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس