شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

مریم نواز کو کوئی حق نہیں کہ عمران خان کی نواز شریف کے اوپر جوتا پھینکے جانے کی مذمت کو مسترد کریں


لاہور گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں ایک شخص نے جوتے سے حملہ کیا تھا۔بعد ازاں جوتا مارنے والے شخص کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔معروف صحافی حامد میر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے نواز شریف کے اوپر جوتا پھینکے جانے کی

مذمت کی لیکن ان کی صاحبزادی مریم نواز صاحبہ نے اس مذمت کو مسترد کر دیا ہے لیکن مجھے یہ بتایا جائے کہ مریم نواز کون ہوتی ہیں کسی کی مذمت کو مسترد کرنے والی۔ان کو ایسا کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اور ماضی میں مریم نواز ایک ٹویٹ بھی کر چکی ہیں کہ جب مسلم لیگ ن کے متوالوں نے غصہ دکھانا اشروع کر دیا تو پھر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو سر چھپانے کی بھی جگہ نہیں ملے گی۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس