شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کون ہوگا چیرمین سینٹ ؟ ن لیگ نےبھی ایسا فیصلہ کرلیا کہ باقی ساری پارٹیوں کی کوششیں کھٹائی میں پڑ گئیں


اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت اور اتحادیوں کی مشاورت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے بھاگ دوڑ ، ٹیلی فونک رابطے اور ملاقاتوں میں تیزی آ گئی۔متحدہ رہنماؤں کی بھی نون لیگ کے قائد سے ملاقات، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کا اعلان کل تک ملتوی، ستاون ارکان کی حمایت حاصل

ہوگئی، مشاہد اللہ کا دعوی۔ قائد مسلم لیگ(ن) نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے موزوں امیدواروں پر غور کیا گیا اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی ۔ مسلم لیگ ن امیدواروں کا با ضابطہ اعلان کل کرے گی۔ اجلاس ،میں عبدالغفور حیدری، میرحاصل بزنجو، پختونخوا میپ کے عثمان کاکڑ اور اعظم موسیٰ خیل شریک ہوئے۔اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوار لانا چاہتے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم سے ملاقات میں حاصل بزنجو نے رضا ربانی کے نام کی حمایت کی، میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھا، پیپلزپارٹی کو اس تجویز پر اعتراض ہے، کوئی اہم ذمہ داری ملنے کے سوال پر حاصل بزنجو نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، دعا کریں ۔ متحدہ پی آئی بی وفد نے بھی نوازشریف سے ملاقات کی، فاروق ستار کا موقف تھا کہ انہیں رضا ربانی پر مکمل بھروسہ ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس