شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ایک ساتھ تین چھٹیاں، حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانیوں کی موجیں لگ گئیں، ایک ساتھ تین چھٹیاں۔۔حکومت نے زبردست اعلان کر دیا، سرکاری ملازمین کیلئے شاندار خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیوں کا لطف اٹھا سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان 23 مارچ بروز جمعۃ المبارک کو ہے حکومت کی جانب سے چھٹی کے اعلان کیساتھ ہی وفاقی سرکاری ملازمین میں خوشی کی

لہر دوڑ گئی۔ وفاقی محکموں کے ملازمین کو ہفتہ اور اتوار کی عام تعطیل ہوتی ہے جبکہ جمعۃ المبارک کو یوم پاکستان کے حوالے سے چھٹی ہوگی اس طرح وفاقی سرکاری ملازمین تین چھٹیوں کا مزہ لے سکیں گے جبکہ صوبائی محکموں کے ملازمین ان چھٹیوں کا فائدہ حاصل نہیں کر سکیں گے کیونکہ ہفتہ کو انہیں ڈیوٹی پر آنا پڑے گا۔واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اس بار یومِ پاکستان کا تھیم امن کا نشان ہمارا پاکستان رکھا گیا ہے۔ 23مارچ 2018ء کے روز 78ویں یومِ پاکستان کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ اس بار یومِ پاکستان کا تھیم امن کا نشان ہمارا پاکستان رکھا گیا ہے جس کا پرومو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امن کا نشان ہمارا پاکستان کا مطلب ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ دشمنوں نے راہ سے بھٹکانے کی کوششیں کیں لیکن پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کے بعد تیزی سے مکمل امن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر سب سے بڑی تقریب اسلام آباد میں ہو گی،جس میں تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے ساتھ دفاعی ساز وسامان بھی پریڈ کا حصہ ہو گا۔پیرا ٹروپنگ کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کے جنگی جہاز بھی فلائی پاسٹ کریں گے جبکہ جے ایف 17 تھنڈر طیارہ خصوصی کرتب کا مظاہرہ بھی کرے گا۔ حوالے سے چھٹی ہوگی





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس