شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

شانداربائولنگ کاصلہ ،شاہین آفریدی کومکی آرتھرنے بڑی خوشخبری سنادی


لاہور(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کیخلاف عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے .3.4 اوورز میں 4 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔ شاہین شاہ آفریدی کو اس عمدہ باؤلنگ کا صلہ مل گیا ہے ۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی

فاسٹ بولنگ میں تجربے کے لئے شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی حال ہی میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جہاں آفریدی کی باؤلنگ کو خوب سراہا گیا ۔ پاکستان ٹیم کو انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ ٹام موڈی نے بھی شاہین شاہ آفریدی کی صلاحیتوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک شاہین آفریدی میں کئی دلچسپ پہلو ہیں، ان کا قد لمبا ہے، گیند میں رفتار بھی جو وقت کے ساتھ بڑھے گی جبکہ ان میں بیٹنگ کی بھی چاہت ہے جو مجھے اچھی لگتی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس