شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بریکنگ نیوز عاصمہ رانی قتل کیس:مرکزی ملزم گرفتار


لکی مروت/ دبئی(ویب ڈیسک) کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کر لیا۔کوہاٹ میں قتل کی گئی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مجاہد اللہ آفریدی کو انٹرپول نے دبئی سے گرفتار کر لیا ہے۔ عاصمہ رانی کے خاندانی ذرائع نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق

کر دی ہے۔ ملزم عاصمہ رانی کو قتل کرنے کے بعد دبئی فرار ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ 28 جنوری کو ملزم مجاہد آفریدی نے کوہاٹ میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم تھرڈ ائیر کی طالبہ عاصمہ رانی کو رشتے سے انکار پر قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتولہ نے حالتِ نزع میں بیان دیتے ہوئے قاتل کا نام مجاہد آفریدی بتایا تھا۔ مجاہد آفریدی پی ٹی آئی کے ضلعی صدر کا بھتیجا ہے۔ عوامی احتجاج پر وفاقی حکومت نے انٹرپول سے مجاہد آفریدی کی گرفتاری کی درخواست کی تھی اور اس کا نام مطلوب افراد کی فہرست میں ڈالا تھا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس