شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

عمران خان کی جان کوخطرہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی کوآگاہ کردیا


لاہور(نیوزڈیسک): محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوسکیورٹی خطرات سے آگاہ کردیا ہے،پی ٹی آئی کوعمران خان کی نقل وحرکت میں احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کواپنی نقل وحرکت محدود رکھنے اور احتیاز برتنے

کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے احکامات پرپولیس نے تحریک انصاف کوخطرات سے آگاہ کردیاہے۔محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کھلے اجتماعات سے خطاب کرنے سے گریز کریں۔عمران خان جلسوں میں تقاریر کے دوران بلٹ پروف کااستعمال کریں۔اسی طرح عمران خان اپنی نقل وحرکت کے دوران ٹریفک سگنل اور چوراہوں پر بھی رکنے میں اجتناب برتیں۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس