شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سری لنکا میں بدھ مت مسلم فسادات پھوٹنے پر ملتان سلطان کے کمار سنگاکار کا خصوصی پیغام سامنے آگیا، عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کردی


دبئی (نیوزڈیسک) سری لنکا میں بدھ مت مسلم فسادات پھوٹنے پر ملتان سلطان کے کمار سنگاکار کا خصوصی پیغام سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کھیلنے میں مصروف سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکار کا خصوصی پیغام سامنے آیا ہے۔ کمار سنگاکار کا یہ پیغام سری لنکا میں بدھ مت مسلم فسادات پھوٹنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ کمار سنگاکار نے

عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔ کمار سنگاکار کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ماضی سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھنا ہے چاہے وہ مسلمان ہوں یا تامل، ہمیں ایک پرامن قوم بن کے دکھانا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس