شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

مراکشی اداکارہ پاکستان کے گن گانے لگی ۔۔۔ایسی بات کہہ دی جس پرہرپاکستانی کووطن عزیزپرفخرہوگا


رباط(ویب ڈیسک)مراکش کی ماڈل و اداکارہ وائم عمار دھما نی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریہاں کام کرنے کا تجربہ بھی بہت شانداررہا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وائم دھمانی نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان میں اپنے کام کے تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا نیا دورشروع ہوچکا ہے اور جس طرح

نوجوان فلم میکرز اچھے موضوعات اورلوکیشنز کے ساتھ بہترین فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں ، اگراس کے ساتھ ساتھ غیرملکی فنکاروں کو بھی اپنی فلموں کا حصہ بنایا جائے تواس سے بہت فائدہ پہنچے گا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں خود کوبہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے کام کو بہت سراہاگیا اورتھوڑے ہی عرصے میں میرا شمار مشرق وسطیٰ کی سپر سٹارز میں ہونے لگا۔ وائم دھمانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم کے لئے مجھ سے ہدایتکارشہزادرفیق نے رابطہ کیا اورمجھے اپنی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی جبکہ میرے لئے یہ تجربہ بہت اچھا رہا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس