شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

سری دیوی کی موت دل کادورہ پڑنے سے نہیں بلکہ کس چیز سے ہوئی ۔۔۔ابتدائی تفتیش میں تہلکہ خیزانکشاف


دبئی، ممبئی، لاہور (ویب ڈیسک) گزشتہ روز انتقال کر جانے والی بالی وڈ کی چاندنی سری دیوی کے بارے میں ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ انکی موت واش روم میں گرنے سے ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سری دیوی دبئی ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں۔ ہسپتال کی رپورٹ پر دبئی پولیس مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے۔ ہسپتال میں

سری دیوی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کی رپورٹ کا انتظار ہے جو آج شام تک آنے کا امکان ہے۔ پوسٹ مارٹم اور دیگر رپورٹس کے بعد پولیس ڈیتھ رپورٹ جاری کریگی۔ سری دیوی کے خون کے نمونے کا لیول ٹیسٹ بھی لیا گیا ہے۔ ایسے ٹیسٹ خون میں الکوحل کے لیولز کو جاچنے کیلئے کئے جاتے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سری دیوی کی میت آج بھارت بھیجی جائے گی۔ دریں اثنا انکے انتقال کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ انہوں نے بہت سی یادگار فلموں میں کام کیا۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بولی وڈ کی نامور فنکارہ سری دیوی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ سری دیوی ایک ورسٹائل اداکارہ تھیں جنہوں نے اپنے فن اور اداکاری کے جوہریادگار کرداروں کی صورت میں نبھائے۔انکے انتقال سے پوری دنیا میں موجود ان کے مداحوں کودلی افسوس ہوا ہے۔مریم اورنگزیب نے سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس