شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

شادی کی تقریب میں سری دیوی کی آخری تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل


لاہور(نیوز ڈیسک) دبئی میں منعقدہ شادی کی تقریب میں دل کا دورہ پڑنے سے پہلے سری دیوی کیسی لگ رہی تھیں؟ ان کے انتقال کے بعد شادی کی تقریب میں بنائی گئی ان کی آخری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سری دیوی کی اچانک موت کی وجہ سے غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔ ان کی پرستار سوشل میڈیا پر اس سے

متعلق مختلف پیغامات اور تعزیتی بیانات شئیر کر رہے ہیں۔ اب سری دیوی کی دبئی میں بنائی گئی کچھ آخری یادگار تصویریں سامنے آئی ہیں جو تیزی کیساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔یادرہے کہ بالی وڈ کی سپر سٹار اداکارہ سری دیوی دبئی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی موت پر سوشل میڈیا میں دکھ، افسوس اور غم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس