شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

گوگل کے سستےترین اسمارٹ فونز، قیمت اتنی کم کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے


اسلام آباد(ویب ڈیسک) گوگل کے تعاون سے دیگر کمپنیوں کے تیار کردہ سستے ترین اسمارٹ فونز آئندہ ہفتے سامنے آرہے ہیں۔اینڈرائیڈ گو، گوگل کا سستے فونز کے لیے ڈیزائن کردہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے تازہ ترین ورژن کا منصوبہ ہے اور کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر اس پر مبنی ڈیوائسز متعارف کرائی جائیں گی۔ اینڈرائیڈ

گو منصوبے کا اعلان گوگل کی جانب سے گزشتہ سال مئی میں آئی او کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا جس کا مقصد آپریٹنگ سسٹم کے تازہ ترین ورژن کو سستے اور کم طاقتور فون کا حصہ بنانا تھا۔اس پروگرام میں 512 ایم بی یا ایک جی بی ریم والے فونز کو شامل کیا جائے گا اور اس کے لیے اینڈرائیڈ گو آپریٹنگ سسٹم کمپنیوں کو گزشتہ سال دسمبر کو فراہم کردیا گیا تھا۔ اب اس پروگرام کے سستے ترین فونز بارسلونا میں شیڈول موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔ ایسی اطلاعات پہلے سامنے آچکی ہیں کہ نوکیا ون اسمارٹ فون اس پروگرام کا حصہ ہوگا جس میں 512 ایم بی سے ایک جی بی ریم کے ساتھ اینڈرائیڈ کا تازہ ترین گو ورژن دیا جائے گا۔ جس میں 8 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دیگربنیادی فیچرز دیئے جائیں گے۔گوگل کے مطابق اس پروگرام کے بیشتر فونز کی قیمت 50 ڈالرز (پانچ ہزار پاکستانی روپے) سے کم ہونے کا امکان ہے اور یہ ترقی پذیر ممالک کے صارفین کو مدنظر رکھ کر تیار کیے جائیں گے۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس