شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ہیوی ویٹ مقابلہ حسن ڈھائی من وزنی حسینہ نے جیت لیا


بنکاک(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں موٹی خواتین کا مقابلہ حسن منعقد کیا گیا جس میں ڈھائی من وزنی حسینہ نے کامیابی کا تاج اپنے سر سجالیا۔ تھائی لینڈ میں ہونے والے اس مقابلے میں شرکت کے لئے کم سے کم وزن کی شرط 2 من رکھی گئی تھی اور مقابلے میں 100 سے زائد موٹی خواتین نے حصہ لیا۔اس موقع پر امیدواروں نے کیٹ واک کی اور مختلف انداز سے

ججز کو متاثر کرنے کی کوشش کی، امیدواروں کے حسن، انداز اور پھرتی کی بنیاد پر ججز کی جانب سے انہیں نمبر دیے گئے۔ مقابلے کی فاتح کوانرپی بونچیاسوک کو ڈھائی من وزن رکھنے پر ڈاٹر آف ایلی فینٹ 2018 (Daughter of the Elephant) کے تاج سے نوازا گیا۔ہیوی ویٹ مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے مخنث بینتیتا سنگاچارٹ کو 2018 کا مس جمبو ٹرانسجینڈر کے اعزاز سے نوازا گیا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس