شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ہونڈا نے اپنے تین موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ، نئی قیمتیں سامنے آگئیں ، عوام کیلئے بری خبر


اسلام آباد (نیو زڈیسک) اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے تین ماڈل کے موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق یکم جنوری سے اٹلس ہونڈا کے تین ماڈلز کی قیمتوں میں 500 سے لے کر 1000 روپے فی یونٹ تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ہونڈا سی جی 125 اور سی جی 125 ڈیلیکس کی قیمتیں اب بالترتیب ایک لاکھ 7 ہزار 500 اور ایک لاکھ 26 ہزار500

روپے فی یونٹ ہو گئی ہے۔اسی طرح 100سی سی پرائیڈر کی قیمت میں 500 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس ماڈل کی فی یونٹ قیمت 87 ہزار روپے ہو گئی ہے۔جولائی سے لے کر نومبر تک کے عرصہ میں کمپنی کے 4 لاکھ 54 ہزار 195 یونٹ موٹر سائیکل فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 3 لاکھ 74 ہزار 558 یونٹ فروخت ہوئے تھے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس