شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

حجامہ کے ذریعے 71 سے زائد بیماریوں کامیاب علاج شوگر ، کینسر ، بلڈپریشرسمیت ان بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کریں


لاہور (نیو زڈیسک ) کوئی بھی علاج کسی ایک خاص مذہب ، قبیلہ اور قوم کے لیے نہیں ہوتا بلکہ پوری انسانیت کے لیے ہوتا ہے یہ الگ بات ہے کہ کچھ چیزیں کچھ مخصوص مذاہب یا خطوں کی دریافت ہوتی ہیں لیکن اس سے پوری کی پوری انسانیت استفادہ حاصل کرتی ہے حجامہ سنت طریقہ علاج ہے جو انسانیت کے لیے معراج کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے اپنے

رسول کریم ؐکو تحفہ کے طور پر پیش کیا ۔ان خیالات کاا ظہار پروفیسر حکیم ڈاکٹر چوہدری شبیر احمد راں ، پروفیسر حکیم محمد اصغر ، حکیم سید عمران فیاض، محمد اسحاق ، حکیم محمد احمد ، حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم مخدوم اختر، حکیم محمد اسماعیل اختر ، حکیم ثاقب ، حکیم ڈاکٹر شہزادہ سبطین الحسن ، حکیم عبداللہ مجاہد، حکیم محمد ادریس ، حکیم مبشر ندیم، پروفیسر ڈاکٹر انجم ، ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور دیگر نے مطب الفاروق حجامہ انسٹیٹیوٹ کالج روڈ پتوکی کے زیر اہتمام منعقدہ فری حجامہ کیمپ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ علاج کے مختلف اقسام ہیں جن میں ایلو پیتھک ، ہومیوپیتھک، یونانی ایورویدک ، طب نبوی، کروموپیتھی، الیکٹرو ہومیو پیتھی، کلر تھراپی، ہائیڈروپیتھی، میگنٹ تھراپی، آکو پنکچر، طب مفرداعضاء(علاج بالغذا) قابل ذکر ہیں حجامہ سنت موکدہ طریقہ علاج ہے جس کے ذریعے 71 سے زائد بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جار ہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ آکو پنکچر طریقہ علاج کے طرح حجامہ طریقہ علاج میں بھی عطائیت نہیں ہو سکتی کیونکہ حجامہ صرف ماہر حجامہ ہی لگا سکتا

ہے جو بیماریوں کے صحیح پوائنٹس کا انتخاب کر سکتا ہے اور جسے بیماریوں کے صحیح پوائنٹس کا علم نہ ہو وہ حجامہ نہیں لگا سکتا آخر میں ڈاکٹر اور حکماء کرام کو شیلڈز اور ایوارڈز دیے گئے شیلڈز اور ایوارڈ زحاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر حکیم چوہدری شبیر احمد راں، حکیم محمداسحاق، پروفیسر حکیم محمد اصغر، حکیم محمد افضل میو، حکیم مخدوم

اختر، حکیم عبداللہ، حکیم عبداللہ مجاہد، حکیم ڈاکٹر شہزادہ سبطین الحسن، حکیم ثاقب علی ، پروفیسر ڈاکٹر انجم ، حکیم اسداللہ، لیڈی ڈاکٹر نجم السحر، طبیبہ روبینہ افضل، طبیبہ روبینہ اور ڈاکٹر ثمرہ شوکت شامل ہیں ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس