شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، تین سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا


براسیلیا: برازیل کے شہر گایانیا میں تین سالہ بچہ عمارت کی نویں منزل کی بالکونی سے معجزانہ طور پر گرنے سے بال بال بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ دل دہلا دینے والے مناظر اس وقت دیکھنے میں آئے کہ جب برازیل کے شہر ’گایانیا‘ میں تین سالہ معصوم بچہ عمارت کی نویں منزل کی کھڑکی پر مسلسل دس منٹ تک لٹکا رہا لیکن گرنے سے بال بال بچ گیا۔

تقریباً تیس میٹر (سو فٹ) کی بلندی پر بالکونی میں لٹکے بچے کی اطلاع ملتے ہی بچے کی ماں عمارت کی کھڑکی تک پہنچیں جہاں اسے باحفاظت ممتا نے اپنی آغوش میں لے لیا۔مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بچے کی ماں نے کہا کہ اپنے بچے کو بالکونی میں اس انداز میں دیکھ کر میں حیران رہ گئی، ایک لمحے کے لیے مجھے لگا کہ میری ٹانگوں کے نیچے سے زمین نکل گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اسے بالکونی سے اتار تو دیا لیکن ایک بار پھر اس نے وہی حرکت دہرانے کی کوشش کی، جس کے بعد اس کے اثرات دیگر بچوں پر بھی پڑ رہے ہیں جسے دیکھ کر وہ بھی بالکونی کی طرف جاتے ہیں۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مناظر انتہائی خوف ناک اور دل دہلا دینے والے تھے ایک وقت کے لیے لگا کہ یہ کوئی فلمی منظر ہے لیکن جلد ہی حقیقت سامنے آگئی۔خیال رہے اسی ملک میں سنہ 2009 میں ایک نتہائی افسوک ناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں چھ ماہ کی بچی والدین کی غفلت کے باعث عمارت کی ساتویں منزل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس