شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

آئندہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں آئندہ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کےکے مطابق گذشتہ ہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اتار چڑھاؤ کا شکار رہیجبکہ تیل کی درآمد کا سلسلہ جاری رہا۔20 فروری تک درآمد کیے گئے تیل کی قیمت کے حساب سے ملک میں یکم مارچ سے

پیٹرول اورور ڈیزل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے تک اضافے کا امکان ہے۔قیمتوں میں حتمی تبدیلی کا فیصلہ 26 فروری تک درآمد کیے گَئے تیل کی قیمتوں کے تحت کیا جائے گا۔خیال رہے کہ یکم فروری کو بھی وفاقی حکومت نے پِٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔اگر یکم مارچ کوپٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیا جاتا ہے تو یہ تین ماہ کے دوران تیسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس