شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

رسول اللہ کا وہ خط مبارک جو آپ ؐ نے روم کے حکمران کو لکھا ،آپ بھی دیکھ کر سعادت حاصل کریں اور جانئے سرکار دوجہاں ؐ نے اسے کیا پیغام دیا تھا


اللہ کے حبیب حضرت محمد مصطفیٰؐ نے مختلف خطوں میں اپنے وفود و سفیر بھجے تھے جو آپؐکے دعوتی خطوط لیکر وہاں کے حکمرانوں کے پاس پہنچے ۔آپؐنے انہیں اسلام کی دعوت دی ۔سرکار دوجہاں ؐنے ایک خط روم کے حکمران ہرقل کے نام بھی لکھوایا ،اس نامہ گرامی کی عبارت کیا تھی اور اسکا خط کیا تھا ؟ یہ نوادرات عالم میں سب سے عظیم خط ہے ۔اٹلس فتوحات اسلامیہ میں یہ خط شامل ہے

جس میں اسکا عکسی نمونہ مسلمانوں کے ایمان و عقیدت کو روشن اور ٹھنڈا کرتا ہے ، وہ اپنی آنکھوں سے اپنے پیارے نبیؐکی لکھوائی عبارت او مہر مبارک کو دیکھ سکتے ہیں۔آپؐنے ہرقل کو لکھا تھا ،’’اللہ کے نام سے (شروع )کرتا ہوں جو نہایت مہربان بہت رحم کرنے والا ہے۔اللہ کے بندے اور اس کے رسول محمدؐ کی طرف سے رومی حکمران ہر قل کے نام جو ہدایت کی پیروی کرے اس پر سلام ہو! اما بعد :پس میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتا ہوں۔ تم اسلام قبول کر لو، سلامت رہو گے۔ اللہ تمہیں

دوہر اجر دے گا ، پھر اگر تم نے حق سے منہ موڑ ا تو ان کاشتکاروں (شام و مصر وغیرہ کے عیسائیوں ) کی گمراہی کا بوجھ تمہی پر ہو گا۔ اور (قرآن مجید میں ارشاد باری ہے ):’’اے اہل کتاب ! ایک کلمے کی طر ف آو جو ہمارے اور تمہارے درمیان مشترک ہے ، یہ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور ہم میں سے کوئی اللہ کو چھوڑ کر اور وں کوپروردگار نہ ٹھہرائے ، پھر اگر وہ (حق سے ) منہ موڑیں تو تم کہہ دو : اس بات کے گواہ رہو کہ بے شک ہم مسلمان ہیں۔‘‘(ال عمران )





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس