کینیڈا جانا اب آسان ، کینیڈین حکومت نے پاکستانیوں کوزبردست خوشخبری سنادی


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے کئی طلبا ہائی ایجوکیشن کے لیے بیرون ملک کو ترجیح دیتے ہیں ۔ لیکن کئی مرتبہ ویزا کا حصول یا ویزا حصول میں تاخیر ان کے لیے مشکلات پیدا کر دیتا ہے ۔ تاہم اعلیٰ تعلیم کے لیے کینیڈا جانے والے طلبا کے لیے خوشخبری ہے کہ کینیڈین حکومت نے پاکستانی طلبا کے ساتھ ساتھ پاکستان کے کاروباری حضرات کے ویزا پراسیس کا عمل تیز کرنے

کا فیصلہ کر لیا ہے۔اعلیٰ تعلیم اور بزنس کے زیادہ مواقعوں کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے کینیڈا کے ویزا کے حصول کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں، امیگریشن کے عمل میں ہونے والی تاخیر سے اکثر پاکستانی شہری متاثر بھی ہوتے ہیں۔ حال ہی میں کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن اور شہریت احمد حسن نے اعلان کیا کہ کینیڈا کا امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اب طلبا اور کاروباری حضرات کے لیے ویزا پراسیس کو مزید تیز کر دے گا۔اوتاوا میں عشائیے پر ہونے والی ملاقات میں کینیڈا کے وزیر نے پاکستانی کمشنر طارق اعظم خان کو اس ضمن میں یقین دہانی بھی کروائی۔ طارق اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کو فروغ دینے کے لیے حقیقی تاجروں کو ویزا کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے، جس پر احمد حسن نے کہا کہ حکومت پہلے سے ہی ویزا پراسیس کو تیز کرنے پر کام کر رہی ہے۔ تاکہ تاجران اور طلبا کینیڈا کا دورہ کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خاندانوں کے ویزوں کے عمل کو بھی تیز کیا جائے گا جبکہ پاکستانی طلبا کی کینیڈا کے یونیورسٹی کیمپسز میں داخلوں پر بھی مکمل حمایت کی جائے گی

امریکہ دیکھتارہ گیا چین نے ٹیکنالوجی کی دنیامیں نیاانقلاب برپاکردیا


بیجنگ( ویب ڈیسک) چین میں زمین سے اڑان بھر کر پانی پر لینڈ کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے طیارے اے جی 600 نے کامیابی کے ساتھ ایک گھنٹے کی پہلی پروازمکمل کر لی۔ بوئنگ 737 جتنے حجم والے اس طیارے میں چار ٹربوپروپ انجن لگے ہیں۔طیارے نے چین کے جنوبی صوبے گوآنگڈونگ کے ژہوہائی ایئرپورٹ سے پرواز کی۔ طیارے میں 50 لوگ

سوار ہوسکتے ہیں اور یہ2 گھنٹوں تک فضا میں پرواز کرسکتا ہے۔ ویسے تو اس طیارے کا کام آگ بجھانا اور سمندر میں ریسکیو کے کام ہیں لیکن بحیرہ جنوبی چین کے متنازعہ علاقے میں فوجی مقاصد کے لیے بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ طیارے کی تیاری میں 8 سال لگے اور یہ 53.5 ٹن وزن لے جا سکتا ہے۔