Tag Archives: کامیڈی کنگ امان اللہ خان

مایہ ناز کامیڈین امان اللہ طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل، عوام سے دعائوں کی اپیل


لاہور(نیو زڈیسک )کامیڈی کنگ امان اللہ خان کی طبیعت خراب,ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق کامیڈی کنگ امان اللہ خان کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔امان اللہ خان کو سانس کی شدید تکلیف اورسینے کے انفیکشن کا مسئلہ تھا۔ہسپتال میں منتقل ہوتے ہی انہیں

انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔جہاں انکا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ امان اللہ کا علاج شروع کر دیا گیا ہے امید ہے کہ دو روز تک مکمل صحت مند ہو جائیں گے۔اس موقع پر امان اللہ خان کے بیٹے نے انکے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امان اللہ خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔