Tag Archives: مومنہ مستحسن

پاکستان کی خوبرو گلوکارہ کو امریکا کی اسٹونی بروک یونیورسٹی کی جانب سے ’40 انڈر 40 ‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے


اسلام آباد (نیو زڈیسک )پاکستان کی خوبرو گلوکارہ مومنہ مستحسن کو امریکا کی اسٹونی بروک یونیورسٹی کی جانب سے ’40 انڈر 40 ‘ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔اسٹونی بروک یونیورسٹی امریکا کے شہر نیویارک میں واقع ہے، جہاں سے گلوکارہ نے بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور اپلائیڈ ریاضی کے مضامین میں گریجویشن کی تھی۔

مومنہ مستحسن کو یہ اعزاز 2017 میں سماجی خدمات میں سرگرم رہنے کے باعث دیا گیا ہے، اس موقع پر ان کے عزم و ہمت کو بھی خوب سراہا گیا۔یہ ایوارڈ اسٹونی بروک یونیورسٹی کی ایلومینائی ایسوسی ایشن نے 40 برس کے عمر کے اْن نوجوانوں کو دیا ہے جو سماجی خدمات کا عزم رکھتے ہیں۔مومنہ مستحسن نے اپنی ایوارڈ ٹرافی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے شیئر کی اور ساتھ میں لکھا، ’وہ شکرگزار ہیں کہ انہیں ’40 انڈر 40 ‘کے اعزاز سے نوازا گیا ہے‘۔انہوں نے لکھا، ’مجھے فخر ہے کہ میں نے یہ ایوارڈ پاکستان کا جھنڈا پہن کر وصول کیا‘۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مومنہ مستحسن نے اپنے لباس پر پاکستانی پرچم کا بیج لگا رکھا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس مومنہ مستحسن بی بی سی کی جانب سے جاری کردہ دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست میں سے بھی ایک قرار دی گئی تھیں۔اس کے علاوہ برطانوی میگزین کی جانب سے شائع کی گئی 50 پْرکشش اور دل کش ترین خواتین کی فہرست میں بھی وہ 37 ویں نمبر پر با اثر فنکارہ قرار دی گئیں۔دوسری جانب 2017 میں پاکستان میں گوگل پر سرچ کی گئی شخصیات کی فہرست میں بھی انہوں نے 10 ویں نمبر پر جگہ بنائی تھی۔

برطانوی میگزین نے پاکستان کی ممتاز اداکارہ ماہرہ خان کو تیسرے سال پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیدیا


لندن (نیو زڈیسک ) برطانوی میگزین نے پاکستان کی ممتاز اداکارہ ماہرہ خان کو مسلسل تیسرے سال پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیدیا جبکہ میگزین نے سماجی مسائل اجاگر کرنے پر پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کی بھی تعریف کی ہے۔یہ جریدہ ہر سال ایشیاء سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد خصوصاً شوبز اسٹارز کی فہرست شائع کرتاہے، میگزین کی جانب سے 2017ء میں جاری کی گئی 50 دلکش ترین افراد کی فہرست میں ماہرہ خان کا پانچواں نمبر ہے۔اداکارہ کیلئے رواں سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہاہے

 

جس میں انہوں نے بالی ووڈ کے سب سے بڑے اسٹارشاہ رخ خان کے مقابل ہیروئن کا کردار اداکیا جبکہ حالیہ پاکستانی فلم ’’ورنہ‘‘میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔دلکش ترین خاتون قرار پانے پر اپنے ردعمل میں پاکستانی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس پر بہت خوشی محسوس کررہی ہیں۔ برطانوی نژاد پاکستانی ہرسال اس فہرست کو مرتب کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان پاکستان میں ینگسٹرز اور کام کرنے والی خواتین کیلئے طاقت کی علامت بن چکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا دلکش ترین افراد کی فہرست میں پانچویں بار سر فہرست ہیں۔ میگزین کی جانب سے پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن کو بھی بااثر فنکار قرار دیا گیا ہے۔ مومنہ مستحسن پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ابھر کر سامنے آئی ہیں، جنہوں نے اہم سماجی مقاصد پر بحث کا آغاز کر کے کافی مثبت اثرات چھوڑے ہیں۔