Tag Archives: شہباز شریف

شہباز شریف صبح سویرے ایسی جگہ پہنچ گئےکہ بڑے بڑے افسروں کی دوڑیں لگ گئیں


لاہور(نیو زڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا دورہ کیا۔ وزیراعلی اور متعلقہ حکام کوسٹر میں بیٹھ کردورے کے لئے روانہ ہوئے-وزیراعلی نے چوبرجی میں منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور چوبرجی کے قریب انڈر گرائونڈ حصے میں گئے اور وہاں پر

بھی جاری کام کا جائزہ لیا-بعدازاں وزیراعلی نے سپریم کورٹ رجسٹری اور جی پی او چوک پر پراجیکٹ کے کاموں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ جی پی او چوک کی بندش کے دوران ٹریفک کے بہترین متبادل انتظامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکل کا سامنا کرنا پڑے -وزیراعلی نے لکشمی چوک اور شالامار باغ کے قریب بھی منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا -وزیراعلی نے زیر تعمیر اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کے معیار کو سراہا-صبح سویرے وزیراعلی کو دیکھ کر لوگوں نے خوشگوار حیرت کا ا ظہار کیا اور شہبازشریف زندہ بادکے نعرے لگائے-شہریوں نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ انتہائی محنت سے کام کررہے ہیں -اللہ تعالی خیر کرے گا-بعض لوگ آپ کے کام سے جلتے ہیں-شہریوں نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منصوبے پر بہت شاندار کام ہورہاہے اورہم آپ کے ساتھ ہیں-وزیراعلی نے لوگوں سے ہاتھ ملایا اور منصوبے پر کام کرنے والے ورکرز سے بھی ہاتھ ملاتے ہوئے کہاکہ آپ دن رات عظیم منصوبے پر کام کررہے ہیںاور اس منصوبے کی تکمیل پر ورکرز کو انعام دیں گے-وزیراعلی تقریبا 2گھنٹے تک منصوبے کے مختلف مقامات پر جا کر کاموں کا جائزہ لیا-

زینب قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر قصور پولیس کی فائرنگ اور دو افرادکے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ


لاہور (نیو زڈیسک ) زینب قتل کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر قصور پولیس کی فائرنگ اور دو افرادکے قتل کا مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے خلاف درج کرنے کے لئے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔ یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کی جانب سے دائر کی گئی ہے،

درخواست میں کہا گیا کہ قصور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے ایما پر پولیس نے مظاہرین پربراہ راست فائرنگ کی،درخواست میں کہا گیا کہ قصور میں مظاہرین پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے، وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، نہتے شہریوں کاقتل عام حلف کی خلاف ورزی اور پولیس کی قانون کو ہاتھ میں لینے کی بدترین مثال ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے خلاف قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

گوجرانوالہ میں شہباز شریف کے خیر مقدمی بورڈ سے نواز شریف کی تصویر غائب


گوجرانوالہ (انقلاب ویب ڈیسک): گوجرانوالہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے خیر مقدمی بورڈز آویزاں کیے گئے ۔ خیر مقدمی بورڈز گوجرانوالہ میں جگہ جگہ آویزاں کیے گئے۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان بورڈز پر شہباز شریف کے ساتھ نواز شریف کی تصویر نہیں لگائی گئی۔ شہباز شریف کے خیر مقدمی بورڈز پر نواز شریف کی تصویر غائب تھی ۔
بورڈ پر خوش آمدید شہباز شریف کے ساتھ ساتھ ” مستقبل کا وزیر اعظم” کے نعرے بھی درج ہیں لیکن نواز شریف کا نہ تو نام ہے اور نہ ہی ان کی تصویر ان بورڈز پر موجود ہے۔ اس کے برعکس بورڈ پر شہباز شریف کے ہمراہ بشیر ورک، غلام دستگیر خان اور ریاض جٹ کی تصاویر آویزاں ہیں۔ ان بورڈز نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں آویزاں کیے گئے یہ بورڈز مسلم لیگ ن کے اندر ہوئی دھڑے بندی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دشمن اور اغیار للکار رہے ہیں تاہم انہیں منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف


لاہور(نیو زڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دشمن اور اغیار للکار رہے ہیں تاہم انہیں منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے زیر صدارت علما کنونشن میں مختلف مکاتب فکر کی نمایاں دینی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ

معاشرے کی فلاح کے لیے علما و مشائخ کا کردار بہت اہم ہے، قرآن و سنت پر عمل اور اس کا پیغام پھیلانا ہم سب کا اجتماعی فریضہ ہے تاہم اپنے مسلک پر رہتے ہوئے دوسروں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا پاکستان کے لئے پیغام قابل افسوس ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں اور اب دشمن اور اغیار للکار رہے ہیں تاہم پاکستان انتشار کا متحمل کبھی نہیں ہوسکتا اور انہیں منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شہباز شریف کو بلوایا گیا ہے اور انہوں نے سعودی حکام سے معذرت بھی طلب کر لی ہے


اسلام آباد (انقلاب ویب ڈیسک): نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ شہباز شریف سعودی عرب گئے نہیں بلکہ ان کو سعودی عرب بلوایا گیا ہے ۔ مجھے نہیں پتہ کہ شہباز شریف کے ساتھ وہ لمحہ گزر گیا ہے یا ابھی نہیں گزرا جہاں شہباز شریف نے معافی مانگی ہے۔ کیونکہ شہباز شریف مستقبل کے وزیر اعظم کے اُمیدوار نامزد ہوئے ہیں،

وہ تو جب ہو گا تب ہو گا لیکن سعودی عرب میں انہوں نے معذرت طلب کی ہے اور ایسا اس لیے ہوا ہے کہ شہباز شریف کو کہا گیا ہے کہ آپ کو پاکستان میں واپس کس نے رکھا ؟ آپ کے ساتھ کس نے کاروبار لگائے؟ آپ کے اقامے کیسے لگائے گئے؟ آپ یہ سب بھول گئے ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ شریف خاندان کا تعلق سعودی شاہی خاندان سے نہیں ہے کیونکہ اب وہاں پر ایک نیا سیٹ اپ آ چکا ہے۔

ان کا تعلق جن سے تھا وہ یا تو جیلوں میں ہیں یا عہدوں سے ہٹ چکے ہیں، شہباز شریف نے کسی میٹنگ میں کوئی ایسی کوئی گفتگو کی ہے، جس پر انہیں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب تشریف لا کر وضاحت کی جائے، انہوں نے کہا کہ سیاست سائیڈ پر رکھ دیں ، شہباز شریف نے ذاتی کاروبار پر کسی میٹنگ میں سعودی حکام کے ساتھ لغو زبان استعمال کی جس پر ان کی طلبی ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی


اسلام آباد (نیو زڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری کو شہباز شریف سے مشاورت سے مشروط کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سمری منظور کر نے سے روک دیا ہے ،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے

حوالے سے سمری بھی حکومت کو ارسال کر دی، حکومت کو اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں چار روپے چھے پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں تیرہ روپے اٹھاون پیسے اضافہ کی سفارش کی گئی ہے ، اوگرا کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بارہ روپے انچاس پیسے فی لیٹر اضافہ ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے تیراسی پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے ،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے قبل وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظور کرنے سے روک دیا ہے ، سابق وزیراعظم نے کا خیال ہے کہ الیکشن قریب ہیں اور ایسے موقع پر پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے سے نقصان ہو سکتا ہے ، قیمتوں میں اضافے سے قبل شہباز شریف سے مشاورت ضروری ہے ۔

شہباز شریف نئے این آر او کی امید لے کر سعودی عرب گئے


لاہور(انقلاب ویب ڈیسک):شہباز شریف نئے این آر او کی امید لے کر سعودی عرب پہنچ گئے اور وہ اپنے تین روزہ دورے کے دوران سعودی والی ولی عہد ،شاہی خاندان اور با اثر شخصیات کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف ان سے اپنی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کروانے کے لئے درخواست کریں گے ۔ قومی اخبار کے مطابق نواز شریف کے عدلیہ کے خلاف بیانات اور کرپشن کے الزامات نے شریف خاندان کو سعودی عرب سے دور کر دیا ہے ۔

تاہم ابھی شہباز شریف اپنی بھتیجی کو بتائے بغیر ان کے قریبی رشتے دار کے پرانے دوست جو متحدہ عرب امارات کے امریکہ میں سفیر متعین ہیں کی سفارش لیکر سعودی خاندان کے اہم افراد سے ملاقاتیں کریں گے اور سعودی حکام کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ اگر ان پر اعتماد کیا جائے تو وہ مایوس نہیں کریں گے ۔شہباز شریف اپنے تین روزہ دورے میں عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے ۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :
Shahbaz Sharif’s departure from Saudi Arabia to a special plane, expressed concern over PTI
The sudden visit of the nation ..

شہباز شریف کا خصوصی طیارے سے سعودی عرب روانگی پر پی ٹی آئی کا اظہار تشویش
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کے روز ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ قوم شہباز شریف کے اچانک دورہ سعودی عرب کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ سعودی عرب پاکستان کا اہم برادر اسلامی ملک ہے۔ سعودی عرب ماضی میں پاکستان کی سیاست میں … مزید

NAB Executive Board approves to submit a reference against Nawaz Sharif and Shahbaz Sharif to harm millions of national treasury
Pervez ..
نیب ایگزیکٹو بورڈ نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے پر نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی

قومی احتساب بیوروکے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے گھر کیلئے غیر قانونی دورویہ سڑک کی تعمیر کر کے قومی خزانے کو ساڑھے 12 کروڑروپے نقصان پہنچانے پر نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی جبکہ نندی پور پاور منصوبے میں تاخیر کے باعث 113ارب روپے کے نقصان پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،بابر اعوان،مسعود چشتی ،شاہد رفیع … مزید

Shahbaz Sharif rejected the directive of the election only from the National Assembly constituencies

شہباز شریف نے نواز شریف کی جانب سے صرف قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑنے کی ہدایت رد کر دی
شہباز شریف نے نواز شریف کی جانب سے صرف قومی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑنے کی ہدایت رد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کا حکم ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ماڈل ٹاون لاہور میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران نواز شریف نے … مزید

Chief Minister Shahbaz Sharif will leave Saudi Arabia visit, besides senior officials
وزیراعلی شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ ،اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرینگے
وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو گئے ،شہباز شریف سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف سعودی حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے خصوصی طیارے پر سعودی عرب روانہ ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ سے تین روز قبل سعودی سفیرنے بھی ملاقات کی تھی ۔

شہباز شریف کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صلح کا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے


لاہور (انقلاب ویب ڈیسک):سینئر تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صلح ہو گئی ہے اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے شریف کو کلین چٹ دے دی گئی ہے کہ اگر وہ الیکشن میں جیت جاتے ہیں تو وزیراعظم بن جائیں یہ صرف پراپیگنڈا ہی کیا جا رہا ہے کسی کا این آر او نہیں ہوا اور نہ ہی ہو گا جہلم میں بھی جائیں گے وہاں پر ان سے کچھ نہ کچھ ااوگلویا جائے گا اور ان سے ڈالر نکلوائیں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے لئے 20دن انتہائی خاص اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ اس وقت اپوزیشن سیاسی جماعتیں ،مذہبی جماعتیں سبھی ایک ہی پلیٹ فارم پر آ رہی ہیں ۔اگر مسلم لیگ (ن) مزید کسی مشکلات میں پھنسے گی تو اسمبلیاں توڑ کر حکومت سے باہر آ جائیں گے۔غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ کسی کو وزیراعظم بنانا ہے اور کس کو وزیر اعلی بنانا ہے ۔

وہ آخری لمحے تک کوئی فیصلہ نہیں کریں گے ۔یاد رہے کچھ عرصے سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ نواز شریف نے 2018ء کے الیکشن جیتنے اور اقتدار میں آنے کے بعد شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں
Play Video

ن لیگ کے سینئر رہنماسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے علم بغاوت بلند


اسلام آباد (نیو زڈیسک)مسلم لیگ ن میں اعلی عدلیہ کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کے معاملے پر تقسیم اور اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں اور ن لیگ کے سینئر رہنماسابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے اس احتجاجی تحریک کا حصہ بننے سے یکسر انکار کر دیا ہے ساتھ ہی انہوں نے شہباز شریف کی

بطور وزیر اعظم نامزدگی کو سراہا ہے۔میڈیا کے سینئر نمائندوں سے گفتگو میں جمعہ کو چوہدری نثار اپنے قائد نواز شریف کی عدلیہ بارے پالیسی کے خلاف کھل کر سامنے آگئے۔ان کاکہنا تھا کہ میاں شہباز شریف کی نامزدگی کا فیصلہ مثبت ثابت ہو سکتا ہے اگر انہیں ان کی سوچ اور صلاحیت کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔ مسلم لیگ ن بطور سیاسی و حکمران پارٹی ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے۔ اس وقت جوش سے زیادہ ہوش سے فیصلے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کے پیچھے سیاسی مشاورت کی بھی اتنی ہی ضرورت ہے۔ سیاسی جماعتیں ٹوئیٹس اور ٹکرز کے ذریعے نہیں چلائی جاتیں، نہ ہی غیر سیاسی لوگوں کے فیصلے مسلط ہونے سے پارٹیوں کی ساکھ بہتر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر تصادم کی پالیسی کے اس لیے خلاف ہیں کیونکہ ہمیں اپنی تمام تر توجہ سیاسی مخالفین پر رکھنی چاہیے اور غیر ضروری تنازعات میں الجھنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی کارکن عدلیہ مخالف تحریک کا حصہ بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ صرف ایک سیاسی جماعت ہی نہیں

بلکہ ایک جمہوری پارٹی بھی ہے۔ مجھے ہمیشہ اس بات کا اطمینان ہی نہیں بلکہ خوشی بھی رہی کہ اس پارٹی میں اظہارِ رائے کی جتنی آزادی ہے وہ کسی اور پارٹی میں نہیں۔ شاید میری مسلملیگ ن کے ساتھ تقریباً 33سالہ رفاقت کی بنیادبھی یہی ہے مگر میں سمجھتا ہو ں کہ اس اظہارِرائے کی آزادی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وہ اس شخص کو سیاست دان نہیں سمجھتے جس نے لوکل کونسل کا الیکشن بھی نہ لڑا ہو۔ ایسے غیر سیاسی لوگوں کو رائے اور مشورہ دینے کا حق ضرور ہے لیکن مسلم لیگ ن پراپنی رائے مسلط کرنے کی سراسر گنجائش نہیں ہے۔ وہ غیر سیاسی عناصر جو ایسا بیانیہ ترتیب دینا چاہتے ہیں جس میں نشانہ قومی ادارے ہوں

کسی صورت بھی عوام میں پذیرائی حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال، آئندہ انتخابات کے تناظر میں انتہائی ضروری ہو گیا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک انتہائی موثر اور متفقہ بیانیہ وضع کرے۔ یہ ایک ایسا بیانیہ ہونا چاہیے جس میں سیاست معیشت اور ملک کے قومی مسائل کے حل کے خاکے کے ساتھ ساتھ اپنی ساڑھے

چار سالہ کارکردگی کا عکس بھی موجود ہو۔ ایسا بیانیہ ہی ہمیں آئندہ الیکشن میں عوامی حمایت حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس قومی بیانیہ کی ضرورت بین الاقوامی حالات و واقعات اور کئی اطراف سے ملک پر بالواسطہ اور بلا واسطہ دباؤ کی وجہ سے اور بھی زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر چھپے ہوئے دشمن کی طرح وار کیااور اسی جماعت کے باعث منصوبے میں 22 ماہ کی تاخیر ہوئی، شہباز شریف


لاہور (نیو زڈیسک )وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین عام آدمی کی باوقار سواری ہے -تحریک انصاف نے اس منصوبے میں تاخیر کرا کے لاہور کے عوام سے دشمنی کی ہے -پی ٹی آئی نے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے پر چھپے ہوئے دشمن کی طرح وار کیااور اسی جماعت کے باعث منصوبے میں

22 ماہ کی تاخیر ہوئی -لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین نے 25 دسمبر کو چلنا تھا اور اپنا جادو جگانا تھا اور ڈیرہ گجراں سے علی پور تک روزانہ تین لاکھ لوگوں نے ٹرین پر سفر کرنا تھالیکن پی ٹی آئی نے غریب عوام سے کھلی دشمنی کی اور اس نے لاہور کے عوام کے ساتھ بھی دشمنی کی ہے -عمران نیازی نے ملک اور قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے – انہوںنے خیبر پختونحوا اور پشاور کے عوام کا بھی وقت برباد کیا ہے -عمران نیازی گلا پھاڑ کر کہتے تھے کہ میں میٹرو بس نہیں بناؤں گا اور نہ وفاق سے فنڈ لوں گا لیکن سوا چار برس کے بعد وہ ایشین بنک سے قرضہ لیکر میٹرو بنا رہے ہیں – خان صاحب نے لاہور کی میٹرو بس کو جنگلا بس کہا -ہم نے لاہور ، ملتان اور راولپنڈی میں اپنے وسائل سے میٹرو بس پراجیکٹ بنائے ہیں جبکہ عمران نیازی قرض لیکر میٹروبس پراجیکٹ بنانے کا سوچ رہے ہیں -میں دعا گو ہوں کہ پشاور کے عوام کے لئے میٹرو بس پراجیکٹ جلد بنے -وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آج انجینئرنگ یونیورسٹی کے سائٹ آفس میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا- وزیر اعلی نے کہا کہ تحریک انصاف کے وکلاء ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ گئے اور اس جماعت کے عہدیدار ولید اقبال نے

سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی اور بعد میں پٹیشن واپس لے لی -انہوںنے کہا کہ عمران نیازی ساڑھے چار برس تو اپنے صوبے میں میٹروبس کا منصوبہ بنا نہ سکے اب چھ ماہ میں بنا لیں گے تو بڑی بات ہو گی-آئندہ الیکشن میں کے پی کے کے غیور عوام نے مسلم لیگ ن کو خدمت کا موقع دیا تو ہم میٹرو بس پراجیکٹ کو جلد مکمل کروائیں گے اور عمران نیازی کے

جھوٹ کو عوام کے سامنے لائیں گے -انہوںنے کہا کہ میں منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں -اس منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لئے جان لڑا دیں گے -منصوبے پر دن رات کام ہو رہا ہے اور اسے جلد سے جلد مکمل کریں گے -انہوںنے کہا کہ

پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیو ٹ کے منصوبے کا جلد افتتاح ہو گا اوریہ منصوبہ جنوبی ایشیا میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہو گا – ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ انصاف سب کے لئے برابر ہونا چاہیے- قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت

آج یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے نزدیک لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سائٹ آفس میں اعلی سطح کا اجلا س منعقد ہوا،جس میں منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلی کو سول ، الیکٹریکل ، ومکینکل کاموں پر ہونے والی پیشرفت کے با

رے میں بریفنگ دی گئی-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ پاکستان کے عوام کے لئے چین کا تحفہ ہے اور یہ عظیم الشان تحفہ پورے پاکستان کے لئے ہے- انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ امیر او رغریب

کے درمیان فرق کم کرنے کے حوالے سے اہم ا قدام ہے – میٹروٹرین کے ذریعے عام آدمی بھی فخر اور وقار کے ساتھ سفر کر سکے گا – وزیراعلی نے کہاکہ بعض سیاسی عناصر نے اس منصوبے میں رکاوٹیں ڈال کر عوام سے کھلی دشمنی کا مظاہرہ کیاہے – یہ وہ لوگ ہیں جو

ا پنے صوبے میں میٹروبس پراجیکٹ کی ایک اینٹ نہیں لگا سکے – ان لوگوں نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کے ساتھ کھلم کھلا ظلم کیاہے – ہم نے 22ماہ کی تاخیر کا ازالہ محنت ، محنت اورصرف محنت سے کرناہے – انہوںنے کہاکہ سیاسی مخالفین اگر رخنہ نہ ڈالتے تو

میٹروٹرین نے25دسمبر کو چلنا تھا-انہوںنے کہاکہ ہم سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں تعمیراتی کام کو آگے بڑھائیں گے اورسپریم کورٹ کی ہدایات پر من وعن عملدرآمد کیا جائے گا۔