Tag Archives: رنویر سنگھ

)بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے ایک شادی میں صرف 30 منٹ کی شرکت کے لیے 2 کروڑ کی پیشکش ٹھکرا دی


ممبئی (نیو زڈیسک )بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے ایک شادی میں صرف 30 منٹ کی شرکت کے لیے 2 کروڑ کی پیشکش ٹھکرا دی۔رنویر بھی لیجنڈری عامر خان کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور فلم میں اپنے کسی بھی کردار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر رہے ہیں۔اگر عامر خان نے فلم ’دنگل‘ میں پہلے وزن بڑھا اور پھر کمی کی تو رنبیر نے بھی اپنی فلم ’گلی بوائے‘

میں عام سے لڑکے کے کردار کے لیے اپنے وزن میں کمی بھی کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کو ایک شادی کی تقریب میں 30 منٹ شرکت کے لیے 2 کروڑ کی پیشکش کی گئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا۔رنویر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی رقم ٹھکرانے کی وجہ فلم ’گلی بوائے‘ ہے کیوں کہ رنویر اس کردار سے انصاف کرنا چاہتے ہیں اور اس پر مکمل توجہ چاہتے ہیں اور یہی وجہ آفر رد کرنے کا باعث بنی ہے۔یاد رہے کہ ہدایتکارہ زویا اختر کی فلم ’گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ کے مدمقابل عالیہ بھٹ مرکزی کردار کر رہی ہیں اور یہ فلم اگلے برس نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد رنویر نے اپنا معاوضہ بڑھا کر 13کروڑ روپے کر دیا ہے ۔

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون رواں سال جون یا جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گیں


ممبئی (نیو زڈیسک)بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون رواں سال جون یا جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گیں۔تفصیلات کے مطابق سلور اسکرین پر دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہے اور دونوں کی جوڑی نے متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں جس میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔

دونوں اداکاروں کے درمیان طویل عرصے سے قربتوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی اہم تقریبات سمیت متعدد بین الاقوامی پروگراموں میں بھی انہیں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے لیکن دونوں نے اپنے تعلق کے حوالے سے آج تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔رنویر سنگھ پڈوکون فیملی سے بھی مل چکے ہیں جس کے بعد دونوں کی منگنی کی خبریں سامنے آئیں تھی اور پھر رنویر کے گھر والوں کی جانب سے ڈمپل گرل کے لیے ساڑھی کے تحفے نے ان خبروں میں مزید جان ڈال دی تھی۔لیکن اب ایک نئی چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے کہ سلور اسکرین کی کامیاب جوڑی جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی۔

رنویر سنگھ کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا


ممبئی(نیو زڈیسک ) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی نئی فلم کے لئے منفرد روپ دھار کر مداحوں کو حیران کردیا۔بالی ووڈ میں منفرد شناخت بنانے والے اداکار رنویر سنگھ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا کرتے رہتے ہیں، وہ اکثر اپنی فلموں میں نئے روپ میں نظر آتے ہیں اور مداحوں کو حیران کردیتے ہیں جب کہ وہ فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے ہر نئے

کردار میں سب کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ نے فلمساز زویا اختر کی نئی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی شوٹنگ شروع کردی ہے جس میں عالیہ بھٹ بھی ان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم ’’پدماوت‘‘ میں رنویر سنگھ نے علاؤالدین خلجی کے کردار کے لئے جہاں اپنا وزن حیرت انگیز طور پر بڑھایا وہیں ان کی نئی آنے والی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے لئے انہوں نے اپنا وزن 20 کلو کم کیا جس سے لگتا ہے کہ انہوں اس کے لئے بھی کڑی محنت کی ہے۔رنویر سنگھ نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر اپنے نئے روپ کی تصویر پوسٹ کی ہے جس نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا اور تصویر کو اب تک لاکھوں لوگ لائک کرچکے ہیں، رنویر کے مداحوں میں سے کسی نے ان کے نئے روپ کو پسند کیا تو کسی نے ناگواری کا اظہار کیا۔فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی کہانی کی بات کی جائے تو یہ ایک ایسے لڑکے کے بارے میں ہے جو بستی میں پلا بڑا ہے اور بڑا ہو کر ایک ریپر بن جاتا ہے۔

رنویر سنگھ نے فلم کا سکرپٹ پڑھ کر پہلے اس میں کام کرنے کی حامی بھر لی تاہم بعد میں انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔


ممبئی: (انقلاب ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم “سنگھ از کنگ” کے سیکوئل “شیر سنگھ” میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2008 میں ریلیز ہونیوالی فلم سنگھ از کنگ میں اکشے کمار کے مدمقابل کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور فلم باکس آفس پر بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ پروڈیوسرز کامیڈی فلم کا سیکوئل بنانے کیلئے سرگرم ہو گئے اور انہوں نے رنویر کو آفر دی۔

رنویر سنگھ نے فلم کا سکرپٹ پڑھ کر پہلے اس میں کام کرنے کی حامی بھر لی تھی تاہم اب اچانک انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ رنویر سنگھ نے فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہدایتکار منیش شرما سے کئے گئے وعدے کو پورا کرنے کی وجہ سے ٹھکرائی ہے۔ رنویر سنگھ پہلے ہی منیش شرما سے ان کی آنیوالی فلم میں سردار کا کردار ادا کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے شیر سنگھ میں سردار بننے سے انکار کیا ہے۔ رنویرسنگھ کے انکار کے بعد فلمساز نے دوسرے اداکار کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بالی ووڈ اداکار دپیکا کی خفیہ منگنی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی


ممبئی (نیو زڈیسک )بالی ووڈ اداکار دپیکا اور رنویر سنگھ کی خفیہ منگنی کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون اور اداکار رنویر سنگھ منگنی کرنے جارہے ہیں جبکہ اس ایونٹ کو انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق دپیکا اور رنویر اپنی فیملی کے ہمراہ سری لنکا پہنچے ہیں

جہاںآج 5جنوری کو ان کی خفیہ منگنی کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔کہا جارہا ہے کہ منگنی کیلئے اس دن کا انتخاب دپیکا کی سالگرہ کے دن کی مناسبت سے رکھا گیا ہے جبکہ اس سے قبل دونوں نے چند روز مالدیپ میں بھی گزارے ہیں۔منگنی کی خبروں نے گزشتہ روز سے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے جہاں ہر کوئی اس خبر کی تصدیق کیلئے بے چین ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی مصدقہ اطلاعات نہیں مل سکی ہیں۔