Tag Archives: بھارتی آرمی چیف

چین نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت امن کو سبوتاژ کرنے والی بیان بازی اور


بیجنگ (نیوز ڈیسک )چین نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت امن کو سبوتاژ کرنے والی بیان بازی اور اقدامات سے باز رہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا بیان غیرتعمیری ہے اور بھارت کے فوجی سربراہ کا بیان باہمی تعلقات کو

بہتر بنانے کے خلاف ہے۔لو کینگ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بیانات سے سرحدوں پر امن اور استحکام کو نقصان پہنچے گا۔یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے تین روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ چین ایک طاقتور ملک ہے لیکن بھارت بھی کمزور نہیں ہے۔ اس کے علاوہ جنرل بپن راوت نے چین کے ساتھ شمالی سرحد پرتوجہ بڑھانے کی بات کی تھی۔

پاکستان کو تکلیف کا احساس دلاتے رہنا ہماری پالیسی ہے، بھارتی آرمی چیف کی نئی ہرزہ سرائی


نئی دہلی (نیو زڈیسک ) بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان کو تکلیف کا احساس دلاتے رہنا ہماری پالیسی ہے۔نئی دہلی میں سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا کہ چین طاقتور ملک ہے اور بھارتی سرحدوں پر دباو بڑھا رہا ہے لیکن بھارت بھی کمزور نہیں، سرحد پر چین سے خطرات کا سامنا ہے

لیکن بھارتی فوج کسی بھی چینی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور وقت آگیا ہے کہ وہ اپنی توجہ شمالی سرحد پر مرکوز کرے۔امریکا کی پاکستان کو دھمکیوں سے متعلق سوال کے جواب میں بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کو دیکھو اور انتظار کرو والی پالیسی اپنانی ہوگی، پاکستان دہشت گردوں کو ٹشو پیپر کے طور پر استعمال کرکے پھینک دیتا ہے لیکن بھارتی فوج نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان کو بھی تکلیف کا احساس دلایا جاتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری ، کیمیائی، حیاتیاتی اور تابکار ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہے، آئندہ جنگ جیتنے کے لیے فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا ہوگا۔جنرل بپن راوت نے بتایا کہ اس سال مقبوضہ کشمیر کے شمالی علاقوں میں آپریشن پر زیادہ توجہ دی جائے گی، 2017 میں بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں زیادہ آپریشن کیے اور اس سال شمالی کشمیر کے علاقوں بارہ مولا، پٹن، ہنڈوارہ، کپواڑہ، سوپور، لولاب اور بانڈی پورا میں زیادہ فوجی آپریشن کیے جائیں گے۔جنرل بپن راوت نے خطے میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کے حوالے سے کہا کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک کو چین کے زیر اثر نہیں جانے دے گا۔