Tag Archives: بھارت

پاکستان توڑنے کے خواب دیکھنے والابھارت خودٹوٹنے لگا۔۔ایک ریاست نے اپناجھنڈاتیارکرلیا


 نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت سرکار ایک اور مشکل میں پڑ گئی مودی سرکار کو ایک اور پریشانی کا سامنا کرناٹک ریاست نے اپنا جھنڈا تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں جو گڑھا دوسروں کے لیے کھودو اس میں ایک دن خود ہی گرنا پڑتا ہے اور ایسا ہی کچھ بھارت کی مودی سرکار کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔ایک طرف بھارت اپنے توسیع پسندانہ عزائم لیے

دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے تو دوسری جانب بھارت کے اندر سے بھارت کے خلاف بغاوت دن بند مظبوط ہوتی جا رہی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مودی سرکار کے لئے آندھرا پردیش کے بعد ریاست کرناٹک میں بھی پریشانی کھڑی ہو گئی۔ ریاستی حکومت نے ریاست کا اپنا ترنگا تیار کر لیا جسکی بنگلور میں گزشتہ روز تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سدرامیا نے رونمائی کی۔ اب اس جھنڈے کو کلیئرنس کے لئے مودی حکومت کے پاس بھجوایا جائے گا۔

بھارت سرکار ایک اور مصیبت میں پڑ گئی


نئی دہلی(نیوزڈیسک):بھارت سرکار ایک اور مشکل میں پڑ گئی مودی سرکار کو ایک اور پریشانی کا سامنا کرناٹک ریاست نے اپنا جھنڈا تیار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کہتے ہیں جو گڑھا دوسروں کے لیے کھودو اس میں ایک دن خود ہی گرنا پڑتا ہے اور ایسا ہی کچھ بھارت کی مودی سرکار کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔ایک طرف بھارت اپنے توسیع پسندانہ عزائم لیے

دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے تو دوسری جانب بھارت کے اندر سے بھارت کے خلاف بغاوت دن بند مظبوط ہوتی جا رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مودی سرکار کے لئے آندھرا پردیش کے بعد ریاست کرناٹک میں بھی پریشانی کھڑی ہو گئی۔ ریاستی حکومت نے ریاست کا اپنا ترنگا تیار کر لیا جسکی بنگلور میں گزشتہ روز تقریب کے دوران وزیراعلیٰ سدرامیا نے رونمائی کی۔ اب اس جھنڈے کو کلیئرنس کے لئے مودی حکومت کے پاس بھجوایا جائے گا۔

بھارتی حکمرانوں اور انتہاپسند ہندوؤں کے ہوش اُڑ گئے


نیو دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں سینکڑوں کی تعداد میں ہندواسلام قبول کررہے ہیں اور ہندو مذہب چھوڑ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار بھار ت سے اپنے رشتے داروں کو ملنے آئے ہوئے یہاں عنایت ،نبی احمد،محمد ابراہیم نے بتایا کہ بھارت میں بڑی تعداد میں ہندو اپنے گھروں سے بت اور مورتیاں نکال کر گلیوں میں پھینک رہے ہیں اور آئے روز پورے بھارت میں

ہندو گھرانے اسلامی تعلمیات سے متاثر ہوکر ہندو مذہب چھوڑ کر اپنے گھروں سے بت اور مورتیاں نکال کر اورانہیں توڑ پھوڑ کر گلیوں میں پھینک کر اور ہندو مذہب سے توبہ تائب ہوکر اسلام قبول کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے پاک کلام قرآن پاک کو اپنے گھروں کی زینت بنا رہے ہیں ۔بھار ت میں ہندو قرآن مجید کی تعلیم حضرت محمد ﷺ کی شخصیت اور عدل وانصاف سے متاثر ہوکر آئے روز درجنوں گھرانے ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کر رہے ہیں بھارت میں بڑی تعداد میں ہندوں کے اسلام قبول کرنے سے حکمران اور انتہا پسند ہندو پریشان ہیں۔اور بھارت میں اسلام کا بول بالا ہونے والا ہے۔

بینکوں میں 4000کروڑ روپے گھپلےمیں مشہور کمپنی کا مالک گرفتار


کانپور(نیو زڈیسک ) بھارت کے شہر کانپور کی مشہور پین کمپنی روٹومیک کے مالک وکرم کوٹھاری کو سی بی آئی نے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم کوٹھاری پر کئی بینکوں کے تقریبا 4000کروڑ روپئے کے گھپلے کاالزام ہے۔سی بی آئی کی ٹیم نے سٹی سینٹر میں واقع روٹو میک کمپنی پر چھاپہ مار کر اہم فائلیں اور دیگر دستاویزات ساتھ لے گئی۔

تحقیقاتی ایجنسی نے پوچھ گچھ کے بعد کوٹھاری ،ان کی اہلیہ اور بیٹے کے پاسپورٹ ضبط کر لئے ۔بینک آف بڑودا کانپور کے ریجنل منیجر نے وکرم کوٹھاری کیخلاف مجرمانہ سازشیں اور دھوکہ دہی کے مقدمات درج کرائے۔ایف آئی آر میں 456 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کی بات کہی گئی ہے۔ وکرم کوٹھاری کے وکیل شرد کمار برلا نے بینک گھپلے کے بجائیدیوالیہ ہونے کا معاملہ بتایا ہے۔ واضح ہو کہ کوٹھاری نے بینک آف بڑودہ،الہ آباد،بینک آف انڈیا اور یونین بینک آف انڈیا سمیت کئی سرکاری بینکوں سیقرض لے رکھا تھا۔ گزشتہ سال بینک آف بڑودہ نے روٹو میک گلوبل پرائیویٹ لمیٹڈ کو نادہند قراردیا تھاجس پرکمپنی نے بینک کے اس حکم کیخلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی بی بھوسلے اور جسٹس یشونت ورما کی بنچ نے کمپنی کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے بینک کو حکم دیا تھا کہ کمپنی کا نام نادہندگان کی فہرست سے خارج کیا جائے۔

بھارت کا اپنے سفارتکاروں کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی کمانڈوز کا دستہ عراق بھیجنے کا فیصلہ


نیو دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی حکام کا کہناہے کہ ممکنہ طور پر عراق میں بھارتی سفارتخانے کے عملے اور سفارتکاروں کی حفاظت کیلئے بھارتی فوج کا خصوصی کمانڈوز کا دستہ تعینات کیا جائے گا ۔ ٹائمز آف اسلام آباد کے مطابق انڈیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے المنصور میں واقع سفارت خانے کی حفاظت کے لیے اسکواڈ تعینات کرنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔انڈین آرمی کی سنٹرل ریزرو پولیس

 

فورس کو اس کے لیے سب سے اچھے کمانڈو زمہیا کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔آفیشلز کے جانب سے مزید کہا گیا کہ کمانڈوزکا ایک مخصوص ٹاسک ہو گا جو کہ سفارت خانے،عملے اور ان کی فیملیز کی حفاظت ہے۔ مگر سکواڈ کو وہاں تعینات کرنے کی حکومت کی طرف سے حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔ بھارتی حکام کاکہنا ہے کہ عراق میں کالعدم تنظیم داعش کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے باعث یہ تجویز کافی عرصہ سے زیر بحث تھی کہ بھارتی سفارتکاروں کو خصوصی سیکیورٹی دی جائے اور ان کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے ۔حال ہی میں عراق کے دارلحکومت میں داعش نے خود کش حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے ۔بھارتی کمانڈوز صرف سفارتخانے میں ہی تعینات نہیں رہے گیں گے بلکہ اگر سفارتکار کار اور سفارتخانے کا عملہ ایمبسی کی حدود سے باہر کہیں جاتا ہے تو گارڈز ان کے ہمراہ ہی ہوں گے اور ان کی حفاظت کریں گے ۔

بھارت میں ماریشس کے410کلو گرام وزنی شخص کا علاج


اندور(نیو زڈیسک ) بھارت میں ماریشس کے410کلو گرام وزنی شخص کا علاج کیا گیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ماریشس کے410کلو گرام وزنی شخص کا اسپتال میں علاج کیا گیا۔ جس کے بعد اس نے 30کلو وزن کم کرلیا۔ موہاک اسپتال میں اسکا آپریشن کیا گیا تھا۔ ماریشس کے اسپتالوں نے 46سالہ دھرم ویر کے علاج سے انکار کردیا تھا کیونکہ انکا کہناتھا کہ

اسکے علاج میںخطرات بہت ہیں جس کے بعد اس نے ماریشس ایئرلائنز سے اپنے لئے 3بزنس کلاس کی نشستیں بک کرائیں۔ وہ جنوری میں ممبئی پہنچا تھا۔ ادھرہندوستانی ایئرلائنز والوں نے اسے اندور لانے کیلئے طیارے کا ٹکٹ دینے سے انکا رکردیا تھا جس کے بعد وہ خاص طور پر اپنے لئے تیار کی جانے والی کار سے اندور لایا گیا۔ اسپتال کے سرجن ڈاکٹر موہت بھنڈاری نے کہاکہ دھرم ویرمٹاپے کے نتیجے میں ہونے والی تمام بیماریوں کا شکار تھا۔ ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس، ہائپر ٹینشن، بے خوابی اور جلد موٹی ہونے جیسے معاملات شامل تھے۔

چین نے وہ خطرناک ترین چیز ایجاد کر لی کہ بھارت کے سارے جنگی ہتھیار ناکارہ ہوجائیں گے، پورے بھارت کی نیندیں اُڑگئیں


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی طرف سے پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ لڑنے کے قابل ہونے جیسی بے پر کی اکثر اڑائی جاتی رہتی ہیں لیکن اب چین نے ایسی خوفناک چیز ایجاد کر لی ہے کہ اس کے تمام ہتھیار دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق چین نے ہائی ٹیک اینٹی میزائل شیلڈز تیار کر لیں ہیں جو کسی

 

بھی میزائل کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ چینی فوج کے کمانڈر سونگ زونگ پنگ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ ”یہ شیلڈز سمندر میں بنائی جائیں گی اور ان کا مقصد اپنے ملک کا اور اس کے بیرون ممالک مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔یہ شیلڈز سمندر میں جہاں ضرورت پڑے بنائی جا سکیں گی اور چین کے بحری بیڑے جہاں جہاں جائیں گے یہ ساتھ جائیں گی۔سب سے پہلے یہ ایشیاءپیسفک اور بحرہند میں بنائی جائیں گی، کیونکہ یہ وہ سمندری علاقے ہیں جہاں امریکہ اور دیگر ممالک چین کو روکنے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں۔“

شو ہر کو جہیز نہ ملنے پر بیوی کے جسم کی کیا چیز بیچ ڈالی ؟ جان یقین نہیں آئے گا


نئی دہلی(نیو زڈیسک )ایک بھارتی خاتون نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کے شوہر اور دیور نے جہیز کے بدلے میں ان کا ایک گردہ چوری کر لیا ہے جس کے بعد ان دونوں کوگرفتار کر لیا گیا ،مقامی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال میں اس خاتون نے اپنے شوہر کو معدے میں تکلیف کا بتایا تو اْس نے اپنی بیوی کے اپینڈکس کے آپریشن کا بندوبست کیا تاہم

طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ حقیقت میں اس خاتون کا ایک گردہ غائب ہے، پولیس انسپکٹر ادے شنکر گھوش نے کہاکہ ہمیں بددیانتی کا شبہ ہے ،اعضا کی منتقلی کے متعلق قانون کے تحت ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ہم نے اس کے علاوہ تین افراد پر قتل کرنے کی کوشش اور دلہن پر تشدد کرنے کا مقدمہ بھی درج کیا ہے۔

اسکول ٹیچر کے ایک تھپڑ سے 11 سالہ طالبہ ہلاک


اترپردیش (نیو زڈیسک )بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک 11 سسالہ طالبہ اسکول ٹیچر کا ایک ہی تھپڑ کھانے کے بعد ہلاک ہو گئی۔ بھارتی اخبار کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بلیا میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول میں زیر تعلیم 11 سالہ طالبہ کو اسکول ٹیچر نے ایک تھپڑ رسید کیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ بے ہوشی کی حالت میں بچی کو اسپتال لے جایا گیا

جہاں وہ دم توڑ گئی۔اسکول ٹیچر رجنی اوپادھے کے خلاف مجرمانہ قتل کی دفعات شامل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والی طالبہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ بچی کو 5 فروری کو اس کے اسکول ٹیچر نے تھپڑ رسید کیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ بچی کی میت کو اسکول کے سامنے رکھ کر اںصاف کے لیے احتجاج بھی کیا گیا۔ ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملے میں تحقیقات کر رہی ہے۔

پاکستان کے دفاعی ،سفارتی اور معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت امریکہ گٹھ جوڑ افغان امن میں رکاوٹ ہے


اسلام آ باد (نیو زڈیسک)پاکستان کے دفاعی ،سفارتی اور معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت امریکہ گٹھ جوڑ افغان امن میں رکاوٹ ہے،امریکہ کی جانب سے افغانستان میں بھارتی کردار علاقائی سلامتی کیلئے خطرناک ہے،بھارت امریکہ گٹھ جوڑ پاکستان اور چین اور سی پیک کے خلاف ہے،امریکا کے سی پیک سے متعلق خدشات درست نہیں،افغانستان میں طالبان کو

نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،افغانستان کے مسئلہ کا حل مذاکرات میں ہے،افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا پڑے گا،واشنگٹن نے پاکستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا،پاک امریکہ طویل تعلقات کبھی اسٹرٹیجک مراسم میں تبدیل نہیں ہوئے ،جوہری پاکستان درست مگر روایتی عسکری قوت بھی ناگزیر ہے،امریکا اور بھارتی جارحیت کا جواب دینا ہوگا ،افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے،کسی پاکستانی رہنما نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنے نقصانات سے عالمی براداری کو آگاہ نہیں کیا، عالمی بینک اور آئی ایم ایف پر امریکہ اثر انداز ہوتا ہے ،پاکستان کو آئی ایم ایف سے مزید قرضوں کیلئے رجوع نہیں کرنا چاہئے،امریکہ پر انحصار ختم کرنا ہوگا۔جمعرات کو ان خیالات کا اظہارلیفٹینٹ جنرل ر ظہیر الاسلام ،امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر جہانگیر اشرف قاضی،سابق سیکریٹری دفاع لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی اورسابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے اسلام آ باد میں- —امریکہ کی جنوبی ایشیا پالیسی اور پاکستان کا جواب کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لیفٹینٹ جنرل ر ظہیر الاسلام نے کہا کہ بھارت امریکہ گٹھ جوڑ افغان امن میں رکاوٹ ہے۔امریکہ کی جانب سے افغانستان میں بھارتی

کردار علاقائی سلامتی کیلئے خطرناک ہے۔بھارت امریکہ گٹھ جوڑ پاکستان اور چین کے خلاف ہے۔بھارت امریکہ گٹھ جوڑ سی پیک کیلئے بھی خطرناک ہے۔افغانستان میں طالبان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔افغانستان کے مسئلہ کا حل مذاکرات میں ہے۔افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہی پڑے گا۔افغانستان میں امن جنگ سے نہیں لایا جا سکتا۔امریکہ میں

پاکستان کے سابق سفیر جہانگیر اشرف قاضی نے کہاکہ واشنگٹن نے پاکستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا۔پاک امریکہ طویل تعلقات کبھی اسٹرٹیجک مراسم میں تبدیل نہیں ہوئے۔پاکستان اور چین کے تعلقات پاک امریکہ تعلقات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے۔امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا ہونگے۔خطے میں جنگ کے خطرات کم کرنا ہونگے۔بھارت کے ساتھ تعلقات

کو بہتر بنانا جنگ کو ٹالنے کے مترادف ہے۔جوہری پاکستان درست مگر روایتی عسکری قوت بھی ناگزیر ہے۔بھارت امریکہ کی گٹھ جوڑ نہیں اس میں افغانستان بھی شامل ہے۔پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بھارت افغانستان اور امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات میں متقاضی ہے۔سابق سیکریٹری دفاع لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ایک اہم مسئلہ ہے،کشمیریوں کی معاونت امریکا کے کہنے پر نہیں روک جاسکتی ۔

سی پیک پر پاکستان کو امریکا پر واضح کرنا ہوگا کہ یہ اقتصادی روٹ ہے ۔امریکا کے سی پیک سے متعلق خدشات درست نہیں۔امریکا اور بھارتی جارحیت کا جواب دینا ہوگا ۔بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے دروازہ کھولنا سفارت کاری کے لیے اہم ہے ۔افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔اشرف غنی کی حکومت نمائندہ افغان حکومت نہیں۔

غیرملکی افواج کی موجودگی میں افغان امن عمل خواب ہی ہوگا ۔مذاکرات ہی امن کا باعث بن سکتے ہیں۔سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے کہاکہ پاکستان کو دہشت گردی سے 103 ارب ڈالرسے زائد کا نقصان ہوا۔امریکہ سے کولیشن اسپورٹ فنڈ کی مد میں ساڑھے 14 ارب ڈالر ملے۔کسی پاکستانی رہنما نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنے نقصانات

سے عالمی براداری کو آگاہ نہیں کیا۔عالمی بینک اور آئی ایم ایف پر امریکی اثر انداز ہوتے ہیں ۔پاکستان کو آئی ایم ایف سے مزید قرضے کیلئے عالمی بینک رجوع نہیں کرنا چاہئے۔امریکی پالیسی پاکستان کیلئے 2005 سے تبدیل ہورہی تھی۔امریکی معاونت کے نعم البدل موجود ہیں۔امریکہ پر انحصار ختم کرنا ہوگا۔