شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

اہم ترین خبر مریم نوا زاور نواز شریف کو آخری موقع دیدیا گیا ، اسکے بعد کیا ہوگا؟ پاکستانیوں کو چونکا دینے والی خبر


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت، نواز شریف اور مریم نواز کے بیانات قلمبند نہ کئے جا سکے، سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آج ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیانات قلمبند نہ ہو سکے اور سماعت

پیر تک ملتوی کردی گئی ۔ دوران سماعتملزمان کو دیئے گئے سوالنامے پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اعتراض اٹھایا ، خواجہ حارث نے کہا کہ کچھ سوالوں کی سمجھ نہیں آرہی، درستگی کرنی ہے۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ آخری موقع دے رہے ہیں ،پیر کو ملزمان کے بیانات قلمبند ہوں گے العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت پیر کے بجائے منگل کو ہوگی اور استغاثہ کے گواہ واجد ضیا منگل کو پیش ہوں گے اور ان پر جرح کی جائے گی ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس