شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

”لڑکا اور لڑکی ماہ رمضان میں ایک ساتھ بیٹھیں تو 6 انچ کا فاصلہ رکھیں“نجی یونیورسٹی نے طلبہ وطالبات کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لڑکا لڑکی ماہ رمضان میں ساتھ بیٹھیں تو 6 انچ کا فاصلہ رکھیں،،کراچی کی نجی یونیورسٹی نے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ہدایات پر عمل نا کرنے والے طالب علموں کے خلا ف سخت کاروائی کی جائے گی۔۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کی نجی یونیورسٹی نے ماہ رمضان کے حوالے سے

ایک خاص ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔جس میں یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کو خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔یونیورسٹی ہدایت نامہ کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے میں لڑکا اور لڑکی کو ساتھ بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔اور اگر یونیورسٹی میں کوئی لڑکا لڑکی ساتھ بیٹھیں گے تو وہ اپنے درمیان 6 انچ کا فاصلہ رکھیں گے۔یونیورسٹی انتظمیہ کے مطابق جس بھی طالب علم نے ان ہدایات پر عمل نہیں کیا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ یونیورسٹی کی طرف سے یہ ہدایت نامہ آج جاری کیا گیا ہے۔جس کے بعد طلباء و طالبات نےبھی اس متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔طالب علموں نے یونیورسٹی کی طرف سے ہدایت نامے سے متعلق ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔کچھ طالب علموں نے اس اقدام کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ نا صرف رمضان میں بلکہ باقی پوارا سال بھی ان ہدایات ہر عمل کرنا چاہئیے۔تاہم کچھ طالب علموں نے یونیورسٹی کی طرف سے اس اقدام کی بھر پور مخالفت کی ہے۔میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر وائرل ہو گئی ہے۔جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔تاہم اب

کراچی کی نجی یونیورسٹی نے اپنے طالب علموں کے لیے ماہ رمضان میں کچھ خاص پابندیاں لگا دی ہیں۔جب کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام طالب علموں کو ان ہدایات پر عمل کرنے کا کہا ہے۔بصورت دیگر یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے طالب علموں کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے سخت ایکشن لیا جائے گا،اور ان طالب علموں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو کوئی بھی سزا دی جا سکتی ہے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس