شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

بھارت پاکستان سےمذاکرات نہیں کرے گا،پاکستان اگرچاہتاہے کہ بات چیت ہوتو۔۔۔۔کشمیرکے نائب وزیراعلیٰ نے بڑی شرط عائدکردی


سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے نائب وزیر اعلی کویندر گپتا نے کہا ہے کہ کشمیر پر پاکستان سے بات چیت کا وقت ابھی نہیں آیا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے ہمسایہ ملک کو بات چیت کی پیش کش نہیں کی جائے گی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ اکہ پاکستان کے ساتھ بات چیت ہونی چاہئے لیکن پیش کش وہاں سے ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا

کہ بات چیت کے لئے پاکستان ہاتھ بڑھائے گا ہم نے دوستی کے بڑے ہاتھ بڑھائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ابھی بات چیت کا وقت نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج سرحدوں پر پاکستان کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کی طرف سے پاکستان کو کرارا جواب جا رہا ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پی جے پی جموں و کشمیر میں بھی آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگلی بار جموں و کشمیرمیں وزیر اعلی بی جے پی کا ہو گا ہم اس حکمت عملی کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس