شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

رمضان المبارک میں ٹی وی چینلز پرپانچ وقت کی آذان کافیصلہ سنانے والے جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے دفترمیں آگ لگ گئی


اسلام آباد(ویب ڈیسک )وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے دفتر میں آتشزدگی سے فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عزیز صدیقی کے سٹاف روم میں آگ لگ گئی۔آتشزدگی کے باعث یو پی ایس کی بیٹری بھی پھٹ گئی ،فرنیچر اور دیگر سامان بھی جل گیا۔ذرائع کی رپورٹ کے

مطابق آگ علی الصبح لگی اور کمرے میں موجود فرنیچر و دیگر سامان جل گیا جبکہ آگ شارٹ شرکٹ کے باعث لگی۔آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی آج کیسز کی سماعت نہیں کریں گے ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے فیصلہ سنایا تھا کہ رمضان المبارک میں ٹی وی شوز پر کوئی تماشہ نہیں ہوگا اور نہ ہی سرکس ہونگے جبکہ تمام ٹی وی چینل پانچ وقت کی اذان نشر کرینگے ۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس