شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

الیکشن 2018 سے قبل سیاسی توڑ جوڑ عروج پر پہنچ گیا، مسلم لیگ ن میں سیاست کا بڑا نام شامل


لاہور(ویب ڈیسک) الیکشن 2018 سے قبل سیاسی توڑ جوڑ عروج پر پہنچ گیا۔ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے امید وار ملک شفقت مرتضیٰ نے پارٹی چھوڑ دی۔مناواں میں ایک تقریب میں پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شفقت مرتضیٰ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے سہیل شوکت بٹ کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔ملک

شفقت مرتضیٰ کی ن لیگ میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ان کی دستار بندی بھی کی گئی۔ ایم این سہیل شوکت بٹ کا کہنا تھا کہ ملک شفقت مرتضیٰ اعوان کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس