شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

پہلی شادی میں ناکامی کے بعد ہمیش ریشمیا نے بھی شادی کرلی ان کی دوسری بیوی کون ؟ کس شعبے سے تعلق ہے؟ جانیے


لاہور (ویب ڈیسک) بالی ووڈ ان دنوں فلموں کے ساتھ ساتھ شادیوں میں بھی خوب مصروف ہے، سونم کپور اور نیہا دھوپیا کے بعد اب ایک اور سلیبرٹی نے اپنا گھر بسا لیا ہے. خبر کے مطابق معروف گلوکار ہمیش ریشمیا اور ٹی وی اداکارہ سونیا کپور رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔ ہمیش ریشمیا کی یہ دوسری شادی ہے، پہلی شادی میں ناکامی کے بعد پچھلے سال

سے ہمیش اکیلے زندگی گزار رہے تھے.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں خفیہ تقریب میں شادی کرچکے ہیں جبکہ گزشتہ روز دونوں نے شادی کی سادہ تقریب منعقد کی جس میں قریبی رشتے دار اور دوست شریک ہوئے۔یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کوکئی سپر ہٹ گیت اورفلمیں دینے والے بالی ووڈ کے مقبول ترین گلوکار ہمیش ریشمیا کی فنی زندگی تو کامیابی سے ہمکنار رہی لیکن ان کی گھریلو زندگی گزشتہ کئی عرصے سے ناکامی کا شکار تھی، اور انہوں نے گزشتہ سال اپنی 22 سالہ شادی کا اختتام کرتے ہوئے ممبئی ہائی کورٹ سے باقاعدہ طلاق حاصل کر لی تھی اور اکیلے زندگی گزار رہے تھے۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس