شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

کیر ئیر کے پہلے میچ میں میدان میں ایسا واقعہ ہوا کہ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے دوبارہ کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا تھا! یہ ایسا واقعہ تھا جسے جان کر بحیثیت پاکستانی آپ فخر محسوس کریں گے


ممبئی(ویب ڈیسک) ماضی کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر نے اپنے کیرئر کی تلخ ابتدا بتا دی، کہتے ہیں کہ پاکستان کے طوفانی بولنگ اٹیک کے سامنے پہلی ٹیسٹ اننگز میں ناکامی پر فیصلہ کر لیا تھا کہ یہ ان کا آخری میچ ہے ۔بھارتی سابق بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ایک انٹرویو میں اپنے کرکٹ کیرئر کا اہم انکشاف کر دیا، کہا کہ کراچی ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو ان کی

زندگی کی تلخ یاد ہے جہاں ایک طرف سے سوئنگ کِنگ وسیم اکرم اور دوسری جانب ابھرتے ہوئے نوجوان مگر تیکھے وقار یونس بولنگ کر رہے تھے، دونوں نے ریورس سوئنگ کے جال میں انہیں پھنسائے رکھا۔ اس پہلی اننگز کی ناکامی کے بعد جہاں انہوں سینئرز سے رہنمائی لی وہیں فیصلہ کر لیا کہ یہ ان کے کیرئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہے۔سینئرز کی حوصلہ افزائی کام آئی اور دوسرے ہی ٹیسٹ میں انسٹھ رنز کی اننگز جڑ دی، اس کڑوے سچ کے بعد یہی سچن ٹنڈولکر دنیا کرکٹ کے کامیاب ترین بلے باز بنے۔

 





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس