شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

دوسروں کی وکٹیں گرانے والے کپتان کی اپنی بڑی وکٹ گرگئی ،قریبی ساتھی پارٹی چھوڑ گیا۔ پارٹی رہنما پریشان


لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر نے تحریک انصاف چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے تحریک انصاف کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر کی ملاقات ہوئی، مسلم لیگ ن کے رہنما سردار عادل عمر بھی اس موقع پر موجود تھے۔سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر نے شہباز شریف کی

قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ کر (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سردار کامل عمر اور سردار عاقل عمر کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست عوامی خدمت کی سیاست ہے، آئندہ الیکشن میں باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے۔





اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں

دلچسپ و عجیب

بزنس